Gold Price میں 2290 کے قریب محدود رینج ، US Nonfarm Payroll میں 3 لاکھ 3 ہزار ملازمتوں کا اضافہ.
Upbeat report surged US Bonds Yields, Commodities and Stocks suffers
Gold Price میں 2285 کے قریب مندی دیکھی جا رہی ہے . US Nonfarm Payroll میں 3 لاکھ 3 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ظاہر ہونے کے بعد Bonds Yields میں بھی تیزی آئی ہے . جبکہ Gold اور Silver سمیت Commodities اور Stocks میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے .
US Nonfarm Payroll Report کی تفصیلات۔
US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق مارچ کے دوران US Labor Market میں 3 لاکھ 3 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ فروری کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 2 لاکھ 75 ہزار رہی تھی ۔ تاہم بعد ازاں نظر ثانی شدہ ڈیٹا میں یہ اعداد و شمار 2 لاکھ 71 ہزار پر آ گئی تھی..
Unemployment Rate میں کمی اور Average Hourly Earnings میں اضافہ۔
رہورٹ کی Headline توقعات سے مثبت رہی اور Unemployment Rate توقعات کے مطابق 3.8 فیصد پر آ گیا ہے۔ جو کہ گزشتہ ماہ 3.9 فیصد تھی . Average Hourly Earnings میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
گھریلو ملازمین اور صنعتی شعبے کے کانٹریکٹس۔
ڈیٹا کے مطابق ایک ماہ کے معاشی دورانئے میں گھریلو ملازمین کے 4 لاکھ 98 ہزار کانٹریکٹس جاری ہوئے جبکہ اس سے قبل مارکیٹ توقعات 1 لاکھ 40 ہزار کی تھیں۔ لیکن Manufacturing Sector میں 23 ہزار ملازمین بھرتی کئے گئےگزشتہ ماہ کی نسبت کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ خیال رہے کہ ان میں 5 ہزار اضافے کی توقع تھی
رپورٹ کے تمام حصوں کا جائزہ لیں تو اسے مثبت اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد انتہائی حوصلہ افزاء رہی ہے۔ گھریلو ملازمین کی تعداد میں سابقہ رپورٹ میں کمی کے بعد رواں ماہ اضافہ ہوا ۔ جو معیشت اور معیار زندگی پر Inflation کے اثرات میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔
رواں ہفتے Chairman fed کے کی تقریر اور Rate Cut Policy پر بحث سمیٹے جانے کے بعد یہ پہلی Non-Farm Payroll Report ہے ۔ اس طرح مارچ 2024ء کا ۔یہ ڈیٹا Inflation کے Labor Market پر مرتب ہونیوالے مثبت اثرات کی نمائندگی کر رہا ہے.
Gold Price کا تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold ابھی بھی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .اسوقت یہ 2300 ڈالرز کی سطح پر ہے . اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر چکا ہے US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ Correction کے امکانات اور اوور سولڈ ایریا ظاہر کر رہی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔