Silver Price میں 24.30 ڈالرز کے قریب مندی، US CPI Report ریلیز ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.
Rising Inflation surged US Bonds Yields, resulted to decrease in Commodity demand
Silver Price میں 24.30 ڈالرز کے قریب مندی دیکھی جا رہی ہے . US CPI Report ریلیز ہونے کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. گزشتہ روز ریلیز کئے جانیوالے ملے جلے اعداد و شمار سامنے آنے پر US Bonds Yields میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا. جس کے منفی اثرات نقرئی دھات پر مرتب ہوئے ہیں.
US CPI Report کے Silver Price پر اثرات.
Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.2 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل 3.1 فیصد کا تخمینہ تھا۔ Monthly Headline Inflation کی سطح 0.4 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ متوقع شرح بھی اتنی ہی تھی . Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.8 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین 3.7 کی پیشگوئی کر رہے تھے.
ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جنوری میں Consumer Price Index کی سطح 3.1 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 3.7 فیصد تھی. خیال رہے کہ گزشتہ رپورٹ میں Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی تھی ، لیکن اس بار ماہانہ شرح پہلے سے قدرے زیادہ رہی.
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Federal Reserve کی سخت Monetary Policy جاری رہنے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے . یہی وہ محرک ہے جو کہ Precious Metals کی طلب میں اضافہ کا سبب بنا ہے.
تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتباز سے Silver اپنی 20SMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 24.50 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کھو دی ہے .European Session کے آغاز پر Silver کا مجموعی منظرنامہ نیوٹرل نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ نیچے کی طرف Correction کی نشاندہی کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔