یورپی اسٹاکس میں تیزی . FOMC فیصلے کے پیش نظر امریکی ڈالر دباؤ میں.

Rate Hike Program بند ہونے کے امکانات پر سرمایہ کار گلوبل اسٹاکس کی طرف منتقل ہو گئے ہیں .

یورپی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . FOMC فیصلے کے پیش نظر امریکی ڈالر دباؤ میں نظر آ رہا ہے . Rate Hike Program بند ہونے کے امکانات پر سرمایہ کار گلوبل اسٹاکس کی طرف منتقل ہو گئے ہیں .

FOMC کا فیصلہ یورپی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو رہا ہے .

آج  FOMC میٹنگ کے اختتام پر فیڈرل ریزرو مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ ملٹی نیشنل معاشی ادارے جن میں Citi اور Commerzbank بھی شامل ہیں ٹرمینل ریٹس بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر کا شکار امریکی ڈالر اور اس سے منسلک ٹریڈنگ اثاثے ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 18 ماہ سے جاری اس پروگرام کے دوران Interest Rate میں 12 بار اضافہ کیا گیا۔ تاہم اس کے باوجود 2 فیصد کا نفسیاتی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔

RATE Hike Program بند ہونے کے خدشے کی وجہ سے سرمایہ کار عالمی اسٹاکس کی طرف منتقل ہو رہے ہیں . چینی مارکیٹس میں آج ہونے والی خریداری سے مارکیٹ پلیئرز کا اعتماد خاصی حد تک بحال ہوا ہے

برطانوی اور یورپی معاشی رپورٹس کے اثرات.

برطانیہ یورپی یونین کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہونے کے علاوہ  خطے کا اہم ترین اتحادی ہے. اسکی معیشت کے حوالے سے آنیوالی خبریں اس زون پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں . آج جاری ہونیوالا ڈیٹا مثبت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے حوصلہ افزاء ہے .

برطانوی دفتر برائے شماریات کی جاری کردہ رہورٹ میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) 6.7 فیصد رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 7.0 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ خیال ریے کہ جولائی میں Headline Inflation کی سطح 6.8 فیصد رہی تھی۔

حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی ریڈنگ اس مرتبہ 6.2 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 6.8 فیصد کی توقع تھی۔ اگر اس کا تقابلہ سابقہ رہورٹ سے کریں تو جولائی میں یہ 6.9 فیصد رہی تھی۔ اس طرح ڈیٹا کے تمام پہلو توقعات سے زیادہ مثبت رہے ہیں۔ جو کہ برطانوی معیشت کی بحالی اور کساد بازاری (Recession) کے اثرات میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے۔

کیا یہ رپورٹ BOE Monetary Policy پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔؟

بینک آف انگلینڈ (BOE) رواں ہفتے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنیوالا ہے۔ اس بار یہ فیصلہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ Rate Hike Program کا مستقبل بھی متعین کیا جائے گا۔ کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ مرکزی بینک کا Headline Inflation کی پیمائش کیلئے فیورٹ گیج ہے۔ توقع سے کم ریڈنگ یقینی طور پر رواں ہفتے شرح سود (Interest Rate) میں 25 بنیادی پوائنٹس کے امکانات کم کرے گی۔

مارکیٹ کی صورتحال.

FTSE100 میں مثبت  رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ برطانوی بینچ مارک انڈیکس 69 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 7730 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی رینج 7659 سے لے کر 7731 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 37 کروڑ 38 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی . FOMC فیصلے کے پیش نظر امریکی ڈالر دباؤ میں.

Dax30 میں زبردست تیزی کا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 133 پوائنٹس اوپر  15798 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 15699 رہی ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں  2 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی . FOMC فیصلے کے پیش نظر امریکی ڈالر دباؤ میں.

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں دیگر مارکیٹس کی نسبتزیادہ  تیزی دیکھی جا رہی ہے ، شیئر والیوم میں بھی نمایاں اضافہ اور خریداری کا  بہترین رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ Composite Index دن کے وسطی سیشن کے دوران484 پوائنٹس کے  اضافے  سے 29241 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ کا شیئرز والیوم 54 کروڑ سے زائد ہے.

یورپی اسٹاکس میں تیزی . FOMC فیصلے کے پیش نظر امریکی ڈالر دباؤ میں.

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں بھی دیگر یورپی مارکیٹس کی طرح سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور شیئرز والیوم نظر آ رہا ہے ۔ انڈیکس 90 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 11159 پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 11091 سے 11169 کے درمیان ہے جبکہ مارکیٹ میں مجموئی طور پر  98 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button