یورپی اسٹاکس میں تیزی ، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز اور US Non Farm Paryoll پر فوکس.

امریکی ڈالر کے دفاعی انداز کا ایڈوانٹیج گلوبل اسٹاکس کو حاصل ہوا

یورپی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . گزشتہ روز جاری ہونے والی معاشی رپورٹس کے بعد امریکی ڈالر کے دفاعی انداز کا ایڈوانٹیج گلوبل اسٹاکس کو حاصل ہوا. جبکہ مارکیٹ کا فوکس US Non Farm Paryoll کی طرف منتقل ہو گیا ہے .

امریکی ڈالر کا دفاعی انداز یورپی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہوا.

گذشتہ روز جاری ہونیوالی ADP Employment Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر امریکی ڈالر انڈیکس اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی ۔ جس کا ایڈوانٹیج گلوبل اسٹاکس  نے حاصل کیا۔ آج اگرچہ وسطی یورپی سیشنز کے دوران اس مومینٹم میں قدرے کمی آئی ہے تاہم ابھی بھی تمام بڑے انڈیکسز میں مثبت ریلی دکھائی دے رہی ہے

گزشتہ روز ADP Employment Data ریلیز کر دیا گیا.  ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سپتمبر 2023 کے دوران US Labor Market میں 89 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 53 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک لاکھ 77 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .

رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور لیبر مارکیٹ پر مانیٹری پالیسی کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے . مارکیٹ پلیئرز  US Non Farm payroll    کے اعداد و شمار بھی  توقع سے کم رہنے کا خدسہ ظاہر کر رہے ہیں. یہ وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر امریکی ڈالر میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 6 بنیادی پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے .

US Non Farm Payroll کا انتظار۔

کل US Non Farm Payroll Report ریلیز کی جائے گی۔ گذشتہ ماہ فیڈرل ریزرو کی طرف سے دیئے جانیوالے بیانات اور Rate Hike Program پر پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال کے باعث اسکی اہمیت می اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ لیبر مارکیٹ پر بلند Interest Rates کے اثرات جانچنے کیلئے فیڈرل ریزرو کے پاس یہ اہم موقع ہو گا۔ جس سے آئندہ اجلاس میں پالیسی پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ اس بار Labor Market Data کا وزن امریکی ڈالر پر محسوس ہو رہا ہے اور رسک اثاثوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

FTSE100 میں مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ برطانوی بینچ مارک انڈیکس 36 پوائنٹس کمی کے ساتھ 7449 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7409 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 18 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی ، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز اور US Non Farm Paryoll پر فوکس. Dax30 میں ملا جلا رجحان  ریکارڈکیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 10 پوائنٹس کے معمولی اضافے سے  15109 کی سطح پر مثبت  سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ 63 لاکھ ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی ، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز اور US Non Farm Paryoll پر فوکس.

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری  ہے۔ کمپوزیٹ انڈیکس 65 پوائنٹس بہتری کے ساتھ  27501 پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 31 کروڑ 18لاکھ شیئرز کا لیں دیں ہو چکا ہے .

FTSEMIB

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) اور  HEX میں 32 جبکہ  Euronext میں 2 پوائنٹس کی تیزی  ریکارڈ کی گئی ہے

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button