PSX میں تیزی کا رجحان ، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے اثرات۔

KSE100 انڈیکس 45600 سے اوپر آ گیا۔

PSX میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکیستانی روپے کی قدر مستحکم یونے سے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مستحکم کرنسی کے PSX پر اثرات۔

گرے مارکیٹ کے خلاف عسکری قیادت اور نگران حکومت کی طرف سے کریک ڈاؤن کے ملک کے معاشی اعشاریوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ اور بجلی چوری روکنے کے حوالے سے بھرپور کاروائیوں کی یقینی دہانی کروائی تھی۔

گذشتہ دس روز کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDPKR) اوپن مارکیٹ میں 35 روپے جبکہ انٹربینک میں 13 روپے تک نیچے آیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں میں گیپ بھی ایک فیصد تک آ گیا ہے۔ جو کہ عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹس کے تحت ہونیوالے اسٹاف لیول معاہدے کی بنیادی شرائط میں سے ہے۔

اسکے علاوہ گذشتہ تین روز میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانیوالی Foreign Remittances میں بھی 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ معاشی ماہرین ترسیل زر میں اضافے کی بنیادی وجہ ہشاور اور ملک کے دیگر حصوں میں حوالہ ہنڈی کے خلاف ہونیوالے آپریشن کو قرار دے رہے ہیں۔ کیونکہ جب غیر قانونی راستے بند ہو جائیں گے تو سمندر پار پاکستانیوں کیلئے رقومات بھجوانے کیلئے کوئی اور آپشن باقی نہیں رہے گی۔

عام انتخابات اور سیاسی کشیدگی میں کمی۔

ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے ابھی بھی غیر یقینی صورتحال ہے۔ تاہم رواں ہفتے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہوا ہے اور الیکشنز کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بات چیت کا آغاز ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے گرفتاری کے بعد PTI کا جماعت اسلامی کے علاوہ کسی بھی مین اسٹریم پولیٹیکل پارٹی کے ساتھ یہ پہلا رابطہ ہے۔ اس سے یقینی طور پر سیاسی درجہ حرارت میں کمی ہو گی۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

KSE100 انڈیکس 181 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 45690 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 45500 سے 45708 کے درمیان ہے۔

PSX میں تیزی کا رجحان ، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے اثرات۔

دوسری طرف KSE30 میں بھی مثبت ٹرینڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انڈیکس 60 پوائنٹس مستحکم ہو کر 16123 پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 16129 رہی ہے۔

کیپٹیل مارکیٹ میں 64 کروڑ سے زائد شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ جن کی مجموعی مالیت 2ارب 29 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ مارکیٹ میں اب تک 41855 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔ شیئر بازار میں 265 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 140 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی ، 98 میں مندی جبکہ 27 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button