PSX میں دن کا تیزی پر اختتام ، Current Account Deficit اکتوبر میں 7 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز رہ گیا.

Hopes for IMF Staff Level Agreement Extension also boost in investor's optimism

PSX میں دن کا تیزی پر اختتام ہوا ، State Bank of Pakistan کی جانب سے جاری کی جانے والی اکتوبر 2023 کی رپورٹ میں Current Account Deficit کا حجم 15 فیصد کمی کے ساتھ 7 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز رہ گیا ہے . اس کے علاوہ IMF کے ساتھ Staff Level Agreement میں Extension کی اطلاعات سے بھی Capital Market پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں .

Pakistani Current Account Report کی تفصیلات.

State Bank of Pakistan کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان اعداد و شمار کے ساتھ ماہانہ خسارہ (Annual Deficit)کم ہو کر 7 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز رہ گیا۔ اگر اس کا تقابلہ ستمبر کے ساتھ کریں تو گذشتہ ماہ یہ 8 کروڑ  30 ڈالرز تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کے مطابق اگرچہ Pakistan کا Trade Deficit انتہائی کم ہے.

Imports اور Exports کا فرق کتنا رہا۔؟

اکتوبر 2023ء کے دوران Exports   کم ہو کر 2.65 ارب ڈالر رہیں۔ جبکہ درآمدات 2 ارب 73 کروڑ ڈالرز تھیں۔ خیال رہے کہ ستمبر  2023ء میں درآمدی بل 6.07 بلیئن ڈالرز رہا  تھا۔ پاکستانی معیشت گذشتہ 50 سالوں سے مسلسل Imports پر انحصار کر رہی ہے اور خسارہ دور کرنے کے لئے دوست ممالک اور International Financial Institutions سے مدد لیتا رہا ہے۔

IMF Executive Board کی طرف سے معاہدے کا متوقع اعلان

International Monetary Fund کے Executive Board کی طرف سے Pakistan کے ساتھ Staff Level Agreement کا اعلان 7 دسمبر کو متوقع ہے . جس کے بعد 71 کروڑ ڈالرز کی قسط ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے.

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت IMF سے 13 جولائی کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی تھی۔ جبکہ نومبر جائزے کے بعد 71 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔ Standby Arrangements  کے تحت ہونیوالے اس معاہدے کے تحت 9 ماہ کے اس پروگرام میں پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پروگرام جاری رہنے کی صورت میں دوسرا جائزہ فروری میں ہو گا۔ اس شیڈول سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا .

8 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد رواں برس جولائی میں طے پانیوالے اس معاہدے کی شرائط خاصی سخت تھیں۔ جن میں بجلی، گیس اور پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ، خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی Privatization اور Tax System کی شفافیت شامل تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نکات پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ جبکہ Pakistan International Airlines سمیت زیادہ تر حکومتی تحویل کے اداروں کی Privatization کا عمل National commission کے تحت جاری ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 293 پوائنٹس تیزی کے ساتھ  57371 پر آ گیا ہے ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 57176 سے 57691 کے درمیان رہی.

PSX میں دن کا تیزی پر اختتام ، Current Account Deficit اکتوبر میں 7 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز رہ گیا.
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 68 پوائنٹس کی تیزی  سے 19219 پر بند ہوا  . اسکی کم ترین سطح 19006 رہی.

PSX میں دن کا تیزی پر اختتام ، Current Account Deficit اکتوبر میں 7 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز رہ گیا.
KSE30

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button