PSX میں ریکارڈ تیزی ، توقعات سے مثبت Foreign Remittances Report ریلیز

KSE100 Index jumped 93000 whereas KSE30 on 29000.

سمندر پار پاکستانیوں کی Foreign Remittances میں اضافے کی مثبت رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد PSX میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے. State Bank of Pakistan کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دوسرے کوارٹر میں بیرون ملک سے بھجوائی جانیوالی رقم میں 44 فیصد اضافہ ہوا.

Foreign Remittances میں ریکارڈ اضافہ اور PSX میں تاریخی دن.

اکتوبر  2024 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی Foreign Remittances کا حجم 3.943 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 2.095 ارب ڈالر کے مقابلے میں 45.5 فیصد زیادہ ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد Pakistan Stock Exchange میں سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ ہوا. اور ٹریڈرز مختلف سیکٹرز میں خرید داری کرتے ہوئے دکھائی دیے. آج تاریخ میں پہلی بار بینچ مارک KSE100 انڈیکس 93 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا.  دوسری طرف KSE30 بھی پہلی بار 29 ہزار پوائنٹس سے اوپر آ گیا.

State Bank of Pakistan کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق  اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا. اور ماہانہ بنیادوں پر یہ  5 فیصد وسعت اختیار گئیں۔ ستمبر 2024 میں ان کا حجم 2.994 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ، جولائی اور اگست. کے دوران مجموعی طور پر ترسیلات زر میں 44 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 5.9 ارب ڈالر رہا۔ مالی سال 2024ء کے اسی دورانیے میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر تھیں۔

پاکستانی معیشت میں Home Remittances کا اہم کردار ہے۔ یہ نہ صرف Foreign Accounts کو سہارا دینے میں مدد دیتی ہے. بلکہ ملکی معاشی سرگرمیوں کو متحرک کرتی ہے. اور ترسیلات زر پر منحصر گھرانوں کی قابل استعمال آمدنی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

ترسیلات زر کی تفصیلات

اکتوبر  2024 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 713.1 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔ اگرچہ یہ رقم ماہانہ بنیادوں پر 6.2 فیصد کم ہوئی. لیکن گزشتہ سال کے اسی مہینے کی 491.1 ملین ڈالر کے مقابلے میں 45.2 فیصد زیادہ ہے۔

تاہم اسی عرصے کے دوران UAE سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد اضافہ ہوا. جو ستمبر میں 611.2 ملین ڈالر سے بڑھ کر کر اکتوبر میں 676.4 ملین ڈالرز پر آ گئیں.۔  سالانہ بنیادوں پر اس میں 74.6 فیصد اضافہ ہوا. جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 308.4 ملین ڈالر تھا.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج KSE100 میں دن بھر تیزی کی ریلی  جاری رہی ،  بینچ مارک انڈیکس دن کا اختتام مثبت انداز میں کرنے میں کامیاب رہا. اور معاشی سرگرمیاں 771 پوائنٹس اضافے سے 93291 پر اختتام پذیر ہوئیں ، اسکی ٹریڈنگ رینج 92566 سے 93314 کے درمیان رہی.

KSE100 as on 8th November 2024
KSE100 as on 8th November 2024

دوسری طرف KSE30 میں بھی یہی  رجحان دکھائی دیا. انڈیکس 254 پوائنٹس کی تیزی سے 29016 پر بند ہوا. اسکی بلند ترین سطح 29083 رہی.

KSE30 as on 8th November 2024
KSE30 as on 8th November 2024
KSE30 as on 10th September 2024
KSE30 as on 10th September 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button