PSX میں دن کا مثبت اختتام، سمندر پار پاکستانیوں کی Foreign Remittances میں اضافہ.

According to SBP, received home remittances inflows amounting to $5.94 billion

سمندر پار پاکستانیوں کی Foreign Remittances میں اضافے کی مثبت رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد PSX میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے. State Bank of Pakistan کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دوسرے کوارٹر میں بیرون ملک سے بھجوائی جانیوالی رقم میں 44 فیصد اضافہ ہوا.

Foreign Remittances میں ریکارڈ اضافہ اور PSX پر اثرات.

اگست 2024 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی Foreign Remittances کا حجم 2.943 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 2.095 ارب ڈالر کے مقابلے میں 40.5 فیصد زیادہ ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد Pakistan Stock Exchange میں سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ ہوا. اور ٹریڈرز مختلف سیکٹرز میں خرید داری کرتے ہوئے دکھائی دیے.

State Bank of Pakistan کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اگرچہ اگست میں سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا. مگر ماہانہ بنیادوں پر ان میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جولائی 2024 میں ان کا حجم 2.994 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس کمی کے باوجود، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ، جولائی اور اگست. کے دوران مجموعی طور پر ترسیلات زر میں 44 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 5.9 ارب ڈالر رہا۔ مالی سال 2024ء کے اسی دورانیے میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر تھیں۔

پاکستانی معیشت میں Home Remittances کا اہم کردار ہے۔ یہ نہ صرف Foreign Accounts کو سہارا دینے میں مدد دیتی ہے. بلکہ ملکی معاشی سرگرمیوں کو متحرک کرتی ہے. اور ترسیلات زر پر منحصر گھرانوں کی قابل استعمال آمدنی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

ترسیلات زر کی تفصیلات

اگست 2024 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 713.1 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔ اگرچہ یہ رقم ماہانہ بنیادوں پر 6.2 فیصد کم ہوئی. لیکن گزشتہ سال کے اسی مہینے کی 491.1 ملین ڈالر کے مقابلے میں 45.2 فیصد زیادہ ہے۔

تاہم اسی عرصے کے دوران UAE سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد کمی واقع ہوئی. جو جولائی میں 611.2 ملین ڈالر سے کم ہو کر اگست میں 538.4 ملین ڈالر رہ گئی.۔ تاہم، سالانہ بنیادوں پر اس میں 74.6 فیصد اضافہ ہوا. جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 308.4 ملین ڈالر تھا.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج KSE100 میں دن بھر اتار چڑھاؤ جاری رہا ، تاہم بینچ مارک انڈیکس دن کا اختتام مثبت انداز میں کرنے میں کامیاب رہا. اور معاشی سرگرمیاں 671 پوائنٹس اضافے سے 79286 پر اختتام پذیر ہوئیں ، اسکی ٹریڈنگ رینج 78642 سے 79335 کے درمیان رہی.

KSE100 as on 10th September 2024.
KSE100 as on 10th September 2024.

دوسری طرف KSE30 میں بھی یہی  رجحان دکھائی دیا. انڈیکس 216 پوائنٹس کی تیزی سے 25073 پر بند ہوا. اسکی بلند ترین سطح 25086 رہی.

KSE30 as on 10th September 2024
KSE30 as on 10th September 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button