PSX میں دن کا مثبت اختتام ، حکومت سازی کے عمل میں تیزی اور Punjab کی Chief Minister کا انتخاب
KSE100 crossed 63000 psychological level, profit taking trimmed early gains
PSX میں دن کا کاروباری دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے. جس کی بنیادی وجہ Pakistan میں حکومت سازی کے عمل تیز ہونا اور ملک کے دو اہم صوبوں Punjab اور Sindh میں Chief Ministers کا انتخاب ہے . واضح رہے کہ آج دو ہفتوں کے بعد KSE100 انڈیکس 63 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا ، تاہم اختتامی سیشن کے دوران ہونیوالی پرافٹ ٹیکنگ سے ابتدائی Gains خاصی سمت گئیں.
دو صوبوں میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب PSX پر کیسے اثر انداز ہوا؟
مریم نواز ملک کے سب سے بڑے صوبے Punjab کی پہلی خاتون سربراہ جبکہ مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار Sindh کے وزیراعلیٰ منتخب کر لیے گئے۔ تاہم سابق حکمران جماعت PTI نے وزرائے اعلیٰ کے انتخاب کو مسترد کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے لیے ایک تاریک دن قرار دیا ہے.
جنوبی ایشیائی ملک میں 8 فروری کو منعقد ہونے والے General Elections کے بعد ابتدا میں سست روی کا شکار دکھائی دینے والا حکومت سازی کا عمل بالاخر مکمل ہونا شروع ہو گیا ہے . یہی وہ محرک ہے جو کہ Pakistan Stock Exchange کے لئے Catalyst کا کردار ادا کر رہا ہے .
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بڑی بیٹی مریم نواز 220 ووٹ حاصل کر کے صوبہ پنجاب اور Pakistan میں کسی صوبے کی پہلی Female Chief Minister منتخب ہوئیں جبکہ مراد علی شاہ 112 ووٹ لے کر مسلسل تیسری بار Sindh کی وزارت اعلیٰ کے عہدے پر براجمان ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کے روز منعقد ہوا۔ سنی اتحاد کونسل اور PTI پر مشتمل Opposition Alliance نے اس انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔
مریم نواز نے آج ہی Governor House میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ Governor Punjab بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا جبکہ اس موقع پر ان کے والد نواز شریف اور چچا شہباز شریف اسٹیج پر ان کے ہمراہ موجود تھے خیال رہے کہ یہ دونوں مختلف ادوار میں صوبے اور ملک کے سربراہان حکومت رہ چکے ہیں ۔
حکومت سازی کا Capital Market کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
دنیا بھر میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے . کیونکہ اس کے نتیجے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. علاوہ ازیں عالمی معاشی ادارے اور فنڈنگ مہیا کرنے والے دوست ممالک پر طویل المدتی پالیسیز کے لئے منتخب حکومت پر ہی اعتماد کرتے ہیں
مارکیٹ کی صورتحال.
آج KSE100 انڈیکس 490 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 63305 پر بند ہوا . اسکی بلند ترین سطح 63732 رہی.
دوسری طرف KSE30 بھی 162 پوائنٹس اوپر 21296 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 20150 سے 21460 کے درمیان رہی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔