PSX میں زبردست تیزی ، IMF Executive Board پاکستان کے معاملے پر 11 جنوری کو فیصلہ کرے گا .

Caretaker Prime Minister says Stock Exchange achieved milestone will strengthen investment initiatives

PSX میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے . آج کاروباری ہفتے کے آخری روز  جمعے کے وقفے سے پہلے KSE100 میں 1500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا. جس کے بعد انڈیکس 66 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا . آج عالمی مالیاتی ادارے IMF کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ دسمبر میٹنگ میں Pakistan کے ساتھ Staff Level Agreement کی تجدید ایجنڈا  کا حصّہ نہیں تاہم اس معاملے پر Executive بورڈ کا خصوصی اجلاس 11 جنوری کو منعقد کیا جائیگا . جس میں معاہدے کی توثیق پر غور کیا جائیگا .

IMF Executive Board کا خصوصی اجلاس اور PSX پر اثرات.

International Monetary Fund کی طرف سے آئندہ سال کے آغاز پر Pakistan کے ساتھ Staff Level Agreement کی توثیق کے لئے خصوصی اجلاس بلائے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد Pakistan Stock Exchange میں سرمایہ کاری کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے . خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران KSE100 انڈیکس میں 22 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور PSX Market Cap بھی 20 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 36 ارب پر پہنچ گیا ہے . جو کہ سرمایہ کاری کے حجم میں 75 فیصد اضافہ ہے .

Financial Indicators کا مثبت منظرنامہ ، معاشی ماہرین کیا کہتے ہیں.؟

Pakistan کی Capital Market اسوقت انتہائی مثبت منظرنامہ پیش کر رہی ہے . حالیہ عرصے کے دوران اس نے ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کی ہیں . اسوقت یہ Global Stocks میں Wall Street اور Hong Kong Stocks Exchange کے بعد تیسرے اور Asian Stocks میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے . یہ ایک منفرد اعزاز ہے جو PSX نے پہلی بار حاصل کیا ہے .

Blink Capital Management کے چیف ایگزیکٹو اور ماہر معیشت حسن مقصود اسکا کریڈٹ ملک میں Macro Economic Reforms اور سرمایہ کاری کونسل کے ٹھوس اقدامات کو دیتے ہیں. جن کے نتیجے میں Multinational Organizations ایک مرتبہ پھر Pakistan کا رخ کر رہی ہیں . ان کا کہنا ہے اسوقت اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 405 ہو گئی ہے . جس سے یہ یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ صرف ایک ماہ میں 25 فیصد نئی آرگنائزیشنز لسٹڈ ہوئی ہیں .

حسن مقصود نے توقع ظاہر کی کہ جلد ہی پاکستانی مارکیٹ دنیا میں پہلے نمبر پر آ جائیگی کیونکہ عسکری ادارے اسوقت سرمایہ کاری کے حصول کیلئے حکومت کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں .

ARY News سے تعلق رکھنے والے صحافی اور معاشی امور پر گہری نظر رکھنے والے آصف قریشی نے بھی حسن کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت حکومت ملک میں Foreign Direct Investment واپس لانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے.جبکہ انھیں تحفظ فراہم کرنے میں عسکری اداروں کا  کلیدی کردار ہے .

کیپٹل مارکیٹ کا استحکام انتہائی شاندار کامیابی ، ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کریں گے ، نگران وزیر اعظم.

گزشتہ روز نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کاروباری شخصیات کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے Pakistan Stock Exchange میں ریکارڈ تیزی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تاریخی کامیابی قرار دیا ، انکا کہ تھا کہ جلد ہی ملک کا برآمدی حجم 100 بلین ڈالرز تک پہنچ جائیگا جبکہ ہمارا ہدف Foreign Exchange Reserves کی سطح 500 ارب اور GDP ایک ہزار ارب ڈالر تک لے کر جانا ہے ، انہوں Capital MARKET میں نئی غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت کو معاشی ترقی کے لئے انتہائی خوش آئند قرار دیا .

وزیر اعظم  نے کہا کہ Army Chief سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں . یہی وجہ ہے کہ ملکی کرنسی کی قدر میں بہتری اور  Foreign Direct Investment کے حجم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے . ان کے اس بیان سے بھی معاشی دن کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی خرید داری دیکھنے میں آئی.

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 1436 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 66000 کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے   66155 پر آ گیا  ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 65055 سے 66155 کے درمیان رہے. جبکہ اسکا Market Cap چھ سال کے بعد 36 ارب ڈالرز پر پہنچ گیا .

PSX میں زبردست تیزی ، IMF Executive Board پاکستان کے معاملے پر 11 جنوری کو فیصلہ کرے گا .
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 535 پوائنٹس کی تیزی  سے سات سال کے بعد  22 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا . اسکی کم ترین سطح 21715 رہی.

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button