PSX میں تیزی کا تسلسل جاری. Oil and Gas Sector میں بھاری سرمایہ کاری
KSE100 Index crossed 108000 milestone, added over 3000 points today

PSX میں جمعرات کے روز زبردست تیزی کا رجحان جاری رہا. جس کے نتیجے میں KSE100 Index نے 3,000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے پہلی بار 108,000 Points کی بلند سطح عبور کرلی۔ خیال رہے کہ آج مسلسل دوسرے روز Oil and Gas Sector میں بھاری Foreign Direct Investment کے حوالے سے آنیوالی مثبت خبروں کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا مورال انتہائی بلند رہا.
مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر Buying
سہ پہر 3 بجکر 20 منٹ پر Benchmark Index 3,133.18 پوائنٹس یا 3.07 فیصد اضافے کے ساتھ 108,237.52 Points پر پہنچ گیا۔ آج کے کاروباری دن کے دوران مسلسل مثبت رجحان اور بڑے پیمانے پر Buying Activity دیکھی گئی. جس میں خاص طور پر Oil and Gas Exploration Companies، OMCs، Refineries، Power Generation، Fertilizer، اور Commercial Banks نمایاں رہے۔

نمایاں کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ
ایم اے آر آئی، این آر ایل، HUBCO, PSO, SNGPL, NBP, Meezan Bank (MEBL)، اور MCB کے حصص میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق، مقامی اداروں کی مسلسل Buying اور اعلیٰ Trading Volumes سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے. کہ سرمایہ کار آئندہ Monetary Policy Committee (MPC) کے اجلاس میں شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقع کر رہے ہیں. جو کہ 16 دسمبر 2024 کو منعقد ہوگا۔
اس وقت سرمایہ کاروں کی نظریں Oil and Gas Sector پر ہیں. جہاں بھاری سرمایہ کاری اور بڑھتی ہوئی سرگرمی مارکیٹ کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، مستقبل میں مارکیٹ میں Bullish Trend کا تسلسل برقرار رہنے کا امکان ہے. خاص طور پر اگر Monetary Policy سے مثبت فیصلے سامنے آئیں۔
Hub Power Holdings اور Mega Group کی Electric Vehicles کے حوالے سے شراکت داری.
Hub Power Holdings، جو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک بڑا نام ہے. نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اس معاہدے کی تفصیلات فراہم کیں۔ نوٹس کے مطابق، Mega Group، میگا موٹر کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا 50% Shareholder بن جائے گا، جس سے دونوں کمپنیوں کی مہارت کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔
Hub Power Holdings نے اعلان کیا ہے. کہ یہ معاہدہ ضروری Regulatory Approvals اور رضامندی پر منحصر ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں Renewable Energy اور EV Market کے فروغ کو تیز کرنا ہے. خاص طور پر BYD جیسے عالمی رہنما کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے۔
BYD کی پاکستان میں شاندار انٹری
اگست میں BYD نے پاکستان میں اپنی موجودگی قائم کی. جو New Energy Vehicles (NEVs) کی عالمی مارکیٹ میں سب سے بڑی فروخت کا ریکارڈ رکھنے والی کمپنی ہے۔ 2022 اور 2023 میں، BYD نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ NEVs فروخت کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ حال ہی میں، کمپنی نے اپنی 8 Millionth NEV کی تیاری کا سنگ میل عبور کیا. جو مئی 2021 میں 1 ملین Units کے ہدف کو حاصل کرنے کے صرف تین سال بعد ممکن ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔