PSX میں تیزی کا تسلسل جاری ، IMF Executive Board کی طرف سے معاہدے کی توقع.

KSE100 crossed 62000 psychological level, positive impacts of privatization.

PSX میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری رہا . IMF Executive Board کی طرف سے معاہدے کی متوقع منظوری کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی طرف سے خرید داری کا زبردست رجحان دکھائی دیا . آج KSE100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 62 ہزار کو عبور کر گیا ، اس طرح Asian Stocks میں یہ بہترین Capital Market کی رینکنگ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے .

IMF Executive Board کی طرف سے متوقع منظوری کے PSX پر اثرات.

International Monetary Fund کے Executive Board کی طرف سے 8 دسمبر کو شیڈولڈ اجلاس میں Staff Level Agreement منظور کئے جانے کے امکانات روشن ہیں. اس سے قبل ادارے کے تکنیکی ماہرین پر مشتمل وفد نے پاکستان کا دورہ کیا.   اپنے قیام کے دوران اس نے  Finance Division کے ساتھ Taxation اور Revenue کے نظام کو آسان ، سادہ اور قابل رسائی بنانے کے لئے مذاکرات کئے  . یہ عالمی ادارے کے Staff Level Agreement سے پہلے بات چیت کا فائنل راؤنڈ تھا  . جس کے بعد IMF Executive Board معاہدے کی منظوری دے گا.

قبل ازیں  Managing Director کرسٹیلینا جورجیوا  نے امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کو انٹرویو دیتے ہوئے Pakistan کے ساتھ Financial Assistance Program جاری رہنے کی توقع ظاہر کی ، تاہم انکا کہنا تھا کہ انھیں 6 ارب ڈالرز کے Financing Gap پر تحفظات ہیں جنھیں دور کیا جانا ضروری ہے .

IMF معاہدے سے جڑی مثبت توقعات سے سرمایہ کاری کے رجحان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور آج مسلسل پندرہویں روز Pakistani Capital Market مثبت منظرنامہ پیش کر رہی ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 801 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 62 ہزار کا نفسیاتی ہدف عبور کرتے ہوئے 62493 پر آ گیا  ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 62051 سے 62493 کے درمیان رہی.

PSX میں تیزی کا تسلسل جاری ، IMF Executive Board کی طرف سے معاہدے کی توقع.
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 274 پوائنٹس کی تیزی  سے 20828 پر آ گیا ہے . اسکی کم ترین سطح 20684 رہی.

PSX میں تیزی کا تسلسل جاری ، IMF Executive Board کی طرف سے معاہدے کی توقع.
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button