PSX میں شدید مندی ، Pakistan کا Iran پر جوابی حملہ ، سات دہشت گرد ہلاک

KSE100 Index observed partial recovery after losing 1000 points in opening session

PSX میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . تاہم Opening Session میں 1000 پوائنٹس کھونے کے بعد KSE100 میں کسی حد تک بحالی ہوئی ہے ، لیکن مجموعی طور پر اب بھی سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . آج کے اس منفی منظرنامے کی بڑی وجہ Pakistani Security Forces کی طرف سے گزشتہ روز کئے گئے Iranian Missile Attacks کا بھرپور جواب دیا جانا ہے.

Iranian Missile Attacks کا بھرپور جواب ، کشیدہ صورتحال کے معاشی اثرات؟.

آج پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے فورسز کی جانب سے  جانب سے ایرانی سرزمین پر دہشت گردوں  کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے پر ایران کےصوبہ Sistan Balochistan کے ڈپٹی گورنر کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح جنوب مشرقی ایرانی شہر پر Pakistani Forces کے حملے میں ہلاک ہونے والے سات افراد Iranian Citizenship نہیں رکھتے تھے۔
Iran کی سرکاری نیوز ایجنسی IRNA نے ان کے بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ Iran کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر جنرل علی رضا مرہماتی کے مطابق یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 04:05 بجے کیا گیا جس میں ایک ایرانی سرحدی گاؤں کو نشانہ بنایا گیا۔
ARNA News کے مطابق ایرانی حکام  کا  یہ بھی کہنا تھا کہ ان حملوں کا پتا اس وقت لگا جب سراوان کے آس پاس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ان کے مطابق  کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔
انھوں نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ  کہ سراوان کے قریب ایک اور دھماکہ ہوا، خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہمسایہ ممالک کے درمیان اس تنازعے کے معاشی اثرات کیا ہو سکتے ہیں؟

سراوان کا علاقہ ایرانی صوبے Sistan Balochistan  کے صدر مقام زاہدان سے 347 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، جس کی سرحد جنوبی ایشیائی ملک سے ملتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل Iranian Revolutionary Guards یعنی پاسداران انقلاب ایران تین دنوں کے دوران تین اسلامی ممالک پر حملہ آور ہو چکے ہیں ، Pakistan پر اس اٹیک سے محض ایک روز قبل Iraq کے شہر Arbil اور Syria پر بھی اسی نوعیت کے حملے کئے جا چکے ہیں

اطلاعات سامنے آنے کے بعد Pakistan Stock Exchange پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے. سرمایہ داروں کی طرف سے گھبراہٹ میں شدید فروخت شروع ہو گئی . جس سے ابتدائی سیشن کے دوران  KSE100 انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی . اگرچہ بعد اذاں   اس میں 5 سو پوائنٹس کی ریکوری ہو چکی ہے . تاہم معاشی ماہرین کے خیال میں طویل المدتی بنیادوں پر دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اس کشیدگی سے  دونوں کی معیشت بری طرح سے متاثر ہو گی.

Blink Capital Management کے سربراہ حسن مقصود نے Stock Market میں اس گراوٹ  کو پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے منسلک کیا. انہوں نے کہا  کہ ایران کے ساتھ کشیدگی سے لگتا ہے کہ سرمایہ کاروں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں، جس کے سبب UAE سے قرض کے رول اوور ہونے  اور مثبت Current Account کے اثرات کو زائل کر دیا ہے. BCM کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بارڈر ٹریڈ بند ہونے سے ہمارے Financial Indicators شدید متاثر ہونے کا امکان ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

اطلاعات سامنے آنے کے بعد KSE100  میں شدید گراوٹ دیکھی گئی . ابتدائی سیشن کے دوران انڈیکس 1000 پوائنٹس کی مندی سے 63 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا . اگرچہ اب تک اس میں پانچ سو پوائنٹس کی بحالی ہو چکی ہے. تاہم مجموعی منظرنامہ ابھی بھی منفی ہے .

PSX میں شدید مندی ، Pakistan کا Iran پر جوابی حملہ ، سات دہشت گرد ہلاک
KSE100

دوسری طرف KSE30 میں بھی یہی صورتحال نظر آ رہی ہے . ابتدائی گراوٹ کے بعد اس وقت انڈیکس 81 پوائنٹس کی کمی سے 21273 پر ٹریڈ کر رہے ہے . اسکی ٹریڈنگ رینج 20998 سے 21371 کے درمیان ہے .

KSE30
KSE30

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button