PSX میں شدید مندی ، سیاسی عدم استحکام اور عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت
KSE100 index lost 8000 points during last one week. Red Sea seizure also eyes.
PSX میں شدید مندی کا رجحان آج کاروباری ہفتے کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں بھی جاری ہے . دوران ٹریڈ KSE100 انڈیکس ایک ماہ کے بعد 60 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے . فروخت کے اس رجحان کی بنیادی وجہ ملک میں General Elections کے حوالے سے پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال ، سیاسی عدم استحکام اور Middle East میں Yemen کے Houthi Rebels کی طرف سے کی Red Sea کی بندش ہے ، جس سے رسد کا عالمی توازن بگڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے .
سیاسی عدم استحکام PSX پر کیسے اثر انداز ہو رہا ہے؟
Pakistan میں General Elections کی تاریخ متعین کئے جانے کے بعد امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے گئے ہیں ، لیکن انتخابات کے قریب آنے سے سیاسی ماحول بھی انتہائی کشیدہ نظر آ رہا ہے . اگرچہ تاریخی اعتبار سے ایسے وقت میں ہمیشہ معاشرہ منقسم ہو جاتا ہے. تاہم اس بار مختلف Political Parties کی جانب سے Level Playing Field نہ ملنے اور Military Establishment پر مداخلت کے الزامات نے سیاسی پارہ انتہائی حد تک بڑھا دیا ہے .
ARY News سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی اور معاشی تجزیہ کار آصف قریشی کا ماننا ہے کہ سیاسی عدم استحکام ملک کے Financial Indicators پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اب کی بار صورتحال اس لئے زیادہ کشیدہ ہے کیونکہ سابق وزیر اعظم عمران خان جیل میں ہیں اور انکے خلاف مختلف مقدمات زیر سماعت ہیں . انکی پارٹی کی اعلیٰ ترین قیادت یا تو جیلوں میں بند ہے اور یا پھر زیر عتاب ہونے کی وجہ سے روپوش ہو چکی ہے .
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر لاڈلہ ہونے کے الزامات عائد کر رہی ہیں . جس کی وجہ سے انتخابی ماحول گھٹن زدہ لگ رہا ہے . آصف قریشی کے خیال میں ملک کی معاشی صورتحال پہلے سے ہی ڈانواں ڈول تھی ، لیکن سیاسی ماحول کشیدہ ہونے سے زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو کر انتخابی نتائج اور کیسز کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں . ان کے خیال میں یہ صورتحال آنے والے دنوں میں بھی جاری رہ سکتی ہے جس سے PSX پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے .
Red Sea میں Bab almandab Strait کی بندش اور قیمتوں میں اضافے کے امکانات.
امریکہ اور اسکے مغربی اتحادی ممالک کی طرف سے حوثی باغیوں کے حملوں سے بچاؤ کے لئے Maritime Security بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے . واضح رہے کہ Bab Almandab Straight کی بندش نے International Trade کیلئے Supply Shocks کے خدشات پیدا کر دئیے ہیں . Yemen کے حوثی باغیوں کی طرف سے بحیرہ احمر یعنی Red Sea میں Cargo Ships پر ہونے والے حملوں کے بعد ایک نیا بحران سر اٹھاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، جس کے گہرے اثرات Global Financial Markets پر مرتب ہونے کا اندیشہ ہے .
حوثی باغی Yemen کے بیشتر حصے پر قابض ہیں اور Israel کی طرف سے Gaza پر بمباری کے بعد انہوں نے صیہونی ریاست سے آنے اور وہاں جانے والے Cargo Ships پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے. اس معاملے پر امریکی اقدامات کے نتیجے میں سرمایہ کار انتہائی محتاط طرز عمل اختیار کر گئے ہیں جن کے منفی اثرات Global Stocks پر مرتب ہوئے ہیں . یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Pakistan کی بحری تجارت کا تین چوتھائی حصّہ یہی راستہ استمعال کرتا ہے ، یہی وہ محرک ہے جو کہ PSX پر اثر انداز ہو رہا ہے.
Blink Capital Management کے سربراہ حسن مقصود کہتے ہیں کہ عالمی تجارت کی بندش سے دنیا بھر کی مارکیٹس میں رسک فیکٹر بڑھ گیا جس سے سرمایہ کار نئی پوزیشنز لینے سے گریز کر رہے ہیں ، انکے خیال میں نئے سال کے پہلے کوارٹر میں یہ صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے . حسن مقصود نے مقامی حالات کے بارے میں کہا کہ ہمیں انتخابات کے بعد Capital Market کی درست سمت کا اندازہ ہو گا.
مارکیٹ کی صورتحال.
KSE100 انڈیکس 2234 پوائنٹس مندی کے ساتھ کئی نفسیاتی سپورٹس بریک کرتے ہوئے 59470 پر آ گیا ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 59425 سے 61634 کے درمیان ہے.
دوسری طرف KSE30 بھی 741 پوائنٹس کی کمی سے 19820 پر آ گیا ہے. اسکی کم ترین سطح 19789 ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔