PSX میں زبردست تیزی، KSE100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا.

Pakistani Capital Market regained momentum after Political Turmoil

PSX نے آج  ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے. جو معیشت اور سرمایہ کاری کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ KSE100 انڈیکس نے آج دن کے آغاز پر ایک لاکھ پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کیا. جو نہ صرف سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے. بلکہ پاکستان کی Economic Stability کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔

PSX کی ترقی کی رفتار اور Political Stability کا کردار 

جمعرات کے دن KSE100 انڈیکس  نے 1,210 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا. جس کے نتیجے میں یہ ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔ یہ اضافہ اسٹاک مارکیٹ کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ یاد رہے کہ تقریباً 17 ماہ پہلے یہ Index صرف 40,000 پوائنٹس پر موجود تھا. اور اب اس نے 60,000 پوائنٹس کا اضافہ کر کے ایک نیا Benchmark قائم کیا ہے۔

 

سیاسی استحکام اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ گزشتہ روز  PTI Protest کے اختتام اور سیاسی بے یقینی میں کمی کے بعد مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی۔ بدھ کے روز KSE100 انڈیکس میں ایک دن میں 4,695 Points کا اضافہ ہوا. جو مارکیٹ کی تاریخ کا ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔ یہ نہ صرف سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوا. بلکہ Foreign Investors کو بھی پاکستان کی جانب متوجہ کرنے کا سبب بنا۔

اگرچہ PSX نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں. لیکن مارکیٹ کی Volatility کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ منگل کے روز، کاروبار کے آغاز میں Index میں 1,000 Points کا اضافہ ہوا، مگر دن کے اختتام پر Political Uncertainty کی وجہ سے مارکیٹ لڑکھڑا گئی اور 3,505 Points کی کمی کے بعد 94,574 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد کس حد تک سیاسی حالات سے جڑا ہوا ہے۔

معاشی اثرات.

KSE100 انڈیکس کی موجودہ کارکردگی کئی اقتصادی فوائد کا اشارہ دیتی ہے:

  1. Investor Confidence: ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، جو مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کو فروغ دے سکتا ہے۔
  2. Economic Growth: ایک مضبوط اسٹاک مارکیٹ معیشت کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
  3. Currency Stabilization: بہتر مارکیٹ کارکردگی روپے کی قدر کو بھی مستحکم رکھنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی موجودہ کارکردگی نہ صرف ایک معاشی کامیابی ہے بلکہ یہ ملک کی معاشی بحالی کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ KSE100 انڈیکس کا ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنا پاکستان کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک خوش آئند لمحہ ہے۔ لیکن اس کامیابی کو برقرار رکھنے کے لیے سیاسی استحکام، پالیسیوں کی مستقل مزاجی، اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے

۔ PSX کی ترقی کا سفر نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی معیشت کو ایک بہتر مقام پر لے جا سکتا ہے۔ یقینی طور پر اس سے ملک میں Foreign Direct Investment کے دروازے کھلیں گے.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button