PSX میں تیزی کا رجحان ، UAE کا Pakistan میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان.
KSE100 consolidated above 75900 while KSE30 near 24400, Energy sector contributed in Gains
PSX میں کاروباری دن کا آغاز تیزی کے رجحان سے ہوا. UAE کی طرف سے Pakistan میں بڑی سرمایہ کاری کے اعلان سے Pakistani Capital Market پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں.
دن کے آغاز پر KSE100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے . جس کے بعد Benchmark Index تاریخ کی بلند ترین سطح 76001 پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا.
KSE30 میں 270 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے . جس کے نتیجے ہوئے یہ 24395 پر آ گیا ہے .
United Arab Emirates کی طرف سے Pakistan میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان.
United Arab Emirates کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے Pakistan میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔اماراتی صدر نے Pakistani Prime Minister شہباز شریف کو یہ یقین دہانی گزشتہ روز Abu Dhabi میں ملاقات کے دوران کرائی۔ اس اعلان سے Pakistan Stock Exchange میں زبردست تیزی دیکھی گئی.
یہ سرمایہ کاری Information Technology ، Green Energy اور Tourism کے شعبے سمیت کئی شعبوں میں کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو Abu Dhabi میں صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس میں Political، Economic، Social، Cultural اور دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا.
قرض نہیں بلکہ Foreign Direct Investment چاہئے . Pakistani Prime Minister کا بیان.
Pakistani Prime Minister نے Pakistan اور United Arab Emirates کی IT Companies کے درمیان شراکت داری پرایک سیشن سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ UAE سے قرض نہیں بلکہ Joint Investment اور تعاون چاہتے ہیں جو باہمی مفاد کے لیے ہو۔
انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی Economy کی ہیئت تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ برادر خلیجی ملک میں موجود اپنے بھائیوں کے تعاون سے Pakistani Economy کی بنیادوں کو مکمل طور پر بدل دیں گے، Joint Ventures اور Knowledge Sharing Economy کی بنیاد پر ہم یہ کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام عالم قرض یا امداد سے نہیں بلکہ دن رات محنت اور لگن سے ترقی کی منازل طے کرتی ہیں،اسی جذبہ کے ساتھ ہمیں خود انحصاری کی منزل کو حاصل کرنا ہے۔”
شہباز شریف نے شرکا کو بتایا کہ موجودہ Pakistani Government انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، برآمدات، صنعت اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی.
PSX کی صورتحال.
KSE100 انڈیکس پہلے سیشن کے اختتام پر 800 پوائنٹس کے اضافے سے 75938 پر آ گیا . اسی ٹریڈنگ رینج 75263 سے 76001 کے درمیان ہے.
دوسری طرف KSE30 میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے . جو کہ 326 پوائنٹس کے اضافے سے 24440 کی سطح پر آ گیا ہے . اسکی بلند ترین سطح 24443 رہی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔