PSX میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز. IMF وفد Governance کا جائزہ لینے Pakistan پہنچ گیا.

Mission will review reforms for six Key Sectors to its upcoming report.

IMF وفد Governance کا جائزہ لینے Pakistan پہنچ گیا ہے. جس کے بعد آج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز PSX میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز مثبت انداز میں ہوا. بینچ مارک KSE100 انڈیکس 170 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نفسیاتی سطح 110000 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.

حکومت پاکستان اور IMF مشن

عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کا ایک تین رکنی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے. جو Governance اور Corruption کے مسائل کا جائزہ لے گا۔ اس مشن کے تحت چھ کلیدی شعبوں میں Corruption کی سنگینی کا اندازہ لگایا جائے گا. جن میں Rule Of Law اور Financial Governance بھی شامل ہیں۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق IMF کا یہ مشن Governance & Corruption Diagnostic Assessment کے لیے پاکستان آیا ہے۔ اس مشن کا مقصد Fiscal Sector Oversight, Market Regulation, AML/CFT, اور دیگر اہم حکومتی اداروں میں بدعنوانی کے عوامل کا جائزہ لینا ہے۔

مشن مرکزی طور پر Finance Division, Federal Board Of Revenue (FBR), State Bank Of Pakistan (SBP), Auditor General, Securities & Exchange Commission Of Pakistan (SECP), Election Commission اور Ministry Of Law & Justice کے ساتھ مشاورت کرے گا۔ ان اداروں کے ذریعے IMF یہ جاننے کی کوشش کرے گا. کہ پاکستان میں Transparency, Accountability اور Institutional Strengthening کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

معیشت پر ممکنہ اثرات

IMF کی جانب سے جاری کردہ Governance & Corruption Diagnostic Assessment Report میں پاکستان کے لیے متعدد اصلاحاتی سفارشات دی جائیں گی. جن میں Integrity Measures اور Governance Stabilization کے لیے پالیسی فریم ورک بھی شامل ہوگا۔ اس رپورٹ کے ممکنہ اثرات درج ذیل ہو سکتے ہیں:

1. PSX پر اثرات

  • اگر حکومت IMF کی سفارشات پر عمل درآمد کرتی ہے، تو PSX میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو سکتا ہے. جو Foreign Direct Investment (FDI) میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
  • بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات اور بہتر Regulatory Framework سے Market Stability میں بہتری آئے گی. جس سے Stock Market میں مثبت رجحان پیدا ہو سکتا ہے۔
  • اگر Financial Governance میں بہتری آتی ہے. تو اس کے نتیجے میں Investor Confidence بڑھے گا. اور PSX میں Trading Volumes میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

2. Macro-Economic Stability

  • IMF کی سفارشات کے مطابق اگر Fiscal Discipline کو یقینی بنایا جاتا ہے. تو Inflation پر قابو پایا جا سکتا ہے، جس سے ملک میں Economic Stability بڑھے گی۔
  • حکومت Monetary & Exchange Rate Policies میں اصلاحات کے ذریعے Pakistani Rupee کی قدر کو مستحکم کر سکتی ہے. جو کہ براہ راست PSX پر مثبت اثر ڈالے گا۔

3. Transparency اور Institutional Strengthening

  • IMF کے تجزیے کے مطابق Transparency اور Institutional Strengthening سے Public Sector Reforms کو تقویت ملے گی. جس کے نتیجے میں PSX میں طویل مدتی استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔
  • اگر حکومت AML/CFT قوانین کو مؤثر بناتی ہے، تو یہ غیر قانونی سرمایہ کاری اور Money Laundering کو روکنے میں مدد دے گا. جو کہ Stock Market کے لیے مثبت ثابت ہو گا۔

IMF کی Governance & Corruption Diagnostic Assessment رپورٹ سے حکومت پاکستان کو Good Governance, Transparency, Accountability اور Economic Reforms کے لیے ایک واضح روڈ میپ ملے گا۔ اگر حکومت ان سفارشات پر مؤثر عمل درآمد کرتی ہے تو نہ صرف Pakistan Stock Exchange (PSX) بلکہ پوری معیشت میں بہتری آسکتی ہے۔ تاہم، ان اصلاحات کے نفاذ میں مشکلات بھی درپیش ہو سکتی ہیں، جن کا حل نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

PSX کی صورتحال.

گزشتہ ہفتے کی گراوٹ کے کے بعد آج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز Pakistan Stock Exchange میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز مثبت انداز میں ہوا. جس سے KSE100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کے قریب بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے.

KSE100 Index as on 10th Feb. 2025 during opening Sessions
KSE100 Index as on 10th Feb. 2025 during opening Sessions

دوسری طرف KSE30 میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے . نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز کرنے کے بعد وسطی سیشنز میں 80 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے.

KSE30 Index as on 10th Feb. 2025 during Opening Sessions
KSE30 Index as on 10th Feb. 2025 during Opening Sessions

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button