جاپانی اسٹاکس میں خریداری کا رجحان برقرار، عالمی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

جاپانی اسٹاکس میں خریداری کا رجحان تیسرے ہفتے بھی برقرار ہے۔ مثبت معاشی منظرنامے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے ن TOPIX اور Nikkei225 میں متاثرکن شیئر والیوم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جاپانی اسٹاکس انڈیکس کئی سال کی بلند ترین سطح پر

حالیہ عرصے کے دوران عالمی بینکنگ اور امریکی ڈیبٹ کرائسز کے سامنے آپ نے پر امریکی اور یورپی مارکیٹس سے بڑی تعداد میں سرمایہ کار ایشیائی مارکیٹس بالخصوص جاپانی ایکوئیٹیز میں سوئچ کر رہے ہیں۔ Topix اسوقت 1990ء کے بعد 34 سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ گذشتہ 20 روز میں اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ Topix کا شمار Hang Seng کی طرح گلوبل ٹیکنالوجی انڈیکس میں کیا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں اس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 3.4 ٹریلیئن جاپانی یوان تک پہنچ گیا ہے اس دوران اس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے یہ 1425 سے 2158 پر پہنچ گیا ہے۔ یعنی انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج میں 38 فیصد تیزی آئی ہے۔

دوسری طرف Global MSI Index میں شامل Nikkei225 نے رواں ہفتے 3 سال کے بعد 30 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 13 ٹریلیئن یوان کا اضافہ ہوا ہے۔ جو کہ اس کے مجموعی حجم کا 40 فیصد بنتا ہے۔

ممتاز امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کی اکثریت امریکی اور یورپی اسٹاکس سے جاپانی اور ایشیائی مارکیٹس میں Rotate کر رہے ہیں۔ جس کا اندازہ گذشتہ روز Hang Seng کے شیئر والیوم سے لگایا جا سکتا ہے جو کہ 3 ارب شیئرز پر مشتمل تھا۔ جو کہ گذشتہ 50 سالہ اسٹاکس ک ریکارڈ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ U.S Debit Crisis کے نتیجے میں عالمی انویسٹرز کی اکثریت عدم تحفظ کے احساس کے تحت ایشیا ئی مارکیٹس کا رخ کر رہی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے Nikkei225 انڈیکس Dow Jones کی سالانہ اوسط سطح کے بالکل قریب آ گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق Platform Switching کا یہ رجحان آنیوالے دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔

آج کا ایشیائی ٹریڈنگ سیشن

آج دن کے آغاز پر Nikkei225 انڈیکس 31352 کے 366 پوائنٹس کے اضافے سے 31 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 31352 پر آ گیا۔ تاہم تاریخ کی اس بلند ترین سطح پر سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست پرافٹ ٹیکنگ شروع ہو گئی اور انڈیکس نیچے آنا شروع ہو گیا۔

اسوقت یہ 172 پوائنٹس کی مندی سے 30914 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 30828 سے 31352 کے درمیان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button