US Stocks میں مثبت رجحان، Fed Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.
FOMC Rate Decision and Powell's Press conference squeezed demand for USD
US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ، Fed Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے جانے کے بعد USD کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے . علاوہ ازیں جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے بعد بھی سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں.
FOMC Monetary Policy کا اعلان. Policy Rates بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سینئر پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے مسلسل دوسرے ماہ توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا . فیصلہ سامنے آنے کے بعد Global Stocks میں Risk Factor کم ہوا ہے .
Fed کی جانب سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کم ہوتی ہوئی Headline Inflation اور Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے Policy Rates میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. علاوہ ازیں اکثریتی ممبران کی رائے کے مطابق Growth Rates میں اضافے کیلئے رواں سال Policy Rates میں مرحلہ وار کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے. دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 4.6 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے .
Chairman Fed کی پریس کانفرنس.
Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصلے کا دفاع کیا ، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی . جیروم پاول نے واضح الفاظ میں بتایا کہ Headline Inflation کی آئندہ سمت ابھی تک غیر یقین ہے .
انہوں نے کہا کہ US GDP مشکل حالات کے باوجود توقعات سے بہتر رہا ہے۔ امریکی عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور CPI میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جس کو جلد 2 فیصد تک لانے میں کامیابی حاصل کر لی جائے گی۔
Federal Reserve کے سربراہ نے کہا کہ Cash Rates ہمیشہ نہیں بڑھائے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بینکوں میں لیکوئیڈٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور مالیاتی نظام مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔
US Stocks کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . انڈیکس 87 پوائنٹس کے اضافے سے 37903 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 37780 سے 38349 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 41 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
Nasdaq100 کے اختتامی سیشن کے دوران مندی ریکارڈ کی گئی .معاشی سرگرمیاں 123 پوائنٹس مندی کے ساتھ 17318 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 17284 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 29 کروڑ 42 لاکھ رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔