US Stocks میں دن کا منفی اختتام، US Retail Sales کے بعد Bonds Yields میں تیزی

Geopolitical Conflicts are keeping the Global Stock Investors in cautious mood

US Stocks میں کاروباری دن کا  اختتام منفی انداز میں ہوا . کیونکہ US Retail Sales کے بعد Bonds Yields میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے . 10 سالہ مدت کے Treasury Bonds میں آنیوالی اس لہر سے Global Stocks کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . جس کی سب سے بڑی وجہ Middle East Conflict وسعت اختیار کرنے کا خدشہ ہے .

US Retail Sales report کے اعداد و شمار US Stocks پر کیسے اثر انداز ہوئے. ؟

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.3 فیصد کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.3 ، Control Group میں 1.1  جبکہ Gas and Auto Sector میں  1.1 فیصد کمی واقع  ہوئی۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.57 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ فروری  2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.50  رہی تھی۔ مجموعی طور پر  یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے۔

رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation واضح طور پر کم ہو رہی ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ ہوا  ہے . اگرچہ  Federal Reserve کی  آئندہ میٹنگ میں Interest Rates پر غیر یقینی صورتحال جاری ہے  . تاہم Recession کے  امکانات میں کمی واقع ہوئی. جس سے  US Dollar کی طلب میں اضافہ   Stocks میں نمایاں کمی آئی ہے.

Geopolitical Conflicts وسعت اختیار کرنے کا خدشہ.

دو روز قبل Iran کی طرف سے Israel پر حملے کے بعد ساری دنیا کی نظریں Israel کے ممکنہ جواب پر ہیں. عالمی رہنما Middle East میں جاری  کشیدگی کم کرنے کے لئے Israel سے کسی بھی جوابی کارروائی سے گریز کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادھر نتن یاہو  کی سربراہی میں Israeli War Cabinet کا اجلاس گزشتہ روز بھی جاری رہا. اسی وجہ سے عالمی مارکیٹ کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں.

Israeli Government کی طرف سے جاری کئے جانے والے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ جانی نقصانات سے گریز کرتے ہوئے ایک جامع جواب دینے پر غور کر رہا ہے .  تاہم اس خبر کے سامنے آنے کے باوجود Middle East War وسعت اختیار کرنے کے خطرے پوری شدت کے ساتھ موجود ہیں . جس کی لپیٹ میں Global Stocks بھی آئے ہیں.

اس دوران عالمی رہنماؤں کی جانب سے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کے مطالبات زور پکڑتے ہوئے دکھائی دے رہے  ہیں۔ French President ایمانوئل ماکروں نے اپنے بیان میں  کہا کہ ان کا ملک مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سب کشیدگی میں ممکنہ اضافے سے پریشان ہیں۔

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا .  انڈیکس 248 پوائنٹس کی کمی سے 37735  پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 37657 سے 38386 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 39 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں دن کا منفی اختتام، US Retail Sales کے بعد Bonds Yields میں تیزی
Dow Jones Composite Index

Nasdaq Composite کے اختتامی سیشن کے دوران  مندی ریکارڈ کی گئی  .معاشی سرگرمیاں 290 پوائنٹس کمی کے ساتھ 15885 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 16863  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم  98 کروڑ رہا.

Nasdaq Composite
Nasdaq Composite

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button