US Stocks میں دن کا منفی اختتام ، FOMC فیصلے کے بعد US Bonds Yields چار فیصد سے اوپر آ گئیں

Fed Monetary Policy maintained unchanged, no discussions on March Cuts

US Stocks میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا. FOMC فیصلے کے بعد US Bonds Yields اضافے کے ساتھ 4 فیصد سے اوپر بحال ہوئی ہیں . جس سے Global Stocks کی طلب میں کمی آئی ہے . واضح رہے کہ گزشتہ رات FOMC کی دو روزہ میٹنگ کے اختتام پر Fed Monetary Policy کا اعلان کیا گیا .

FOMC Monetary Policy کا اعلان. Policy Rates بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سینئر پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے مسلسل دوسرے ماہ توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .

FOMC Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ، Rate Cut Program کا شیڈول قبل از وقت ہے ، جیروم پاول
Fed Press Release

Fed کی جانب سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کم ہوتی ہوئی Headline Inflation اور Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. علاوہ ازیں اکثریتی ممبران کی رائے کے مطابق Growth Rates میں اضافے کیلئے رواں سال  Policy Rates میں مرحلہ وار کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے. دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 4.6 فیصد رکھی گئی ہے . 

جیروم پاول کی پریس کانفرنس.

Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصلے کا دفاع کیا ، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی . جیروم پاول نے 1970 کی دہائی میں اپنائی گئی سخت Monetary Policy کے منفی نتائج کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے تک بلند Rates برقرار رکھنے کی غلطی نہیں دوہرائیں گے .

انہوں نے کہا کہ US GDP مشکل حالات کے باوجود توقعات سے بہتر رہا ہے۔ امریکی عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور CPI میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جس کو جلد 2 فیصد تک لانے میں کامیابی حاصل کر لی جائے گی۔

Federal Reserve کے سربراہ نے کہا کہ Cash Rates ہمیشہ نہیں بڑھائے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بینکوں میں لیکوئیڈٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور مالیاتی نظام مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔

US Stocks کا ردعمل.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا .  انڈیکس 317 پوائنٹس کمی سے 38150 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38119 سے 38588 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں45 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں دن کا منفی اختتام ، FOMC فیصلے کے بعد US Bonds Yields چار فیصد سے اوپر آ گئیں
Dow Jones Composite Index

Nasdaq Composite میں بھی یہی صورتحال رہی   .معاشی سرگرمیاں 345 پوائنٹس کمی  کے ساتھ  15164 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 15158  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم  1 ارب 28 کروڑ 86 لاکھ رہا.

Nasdaq Composite Index
#image_title

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button