US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام، Producers Price Index اور Middle East Ceasefire میں ناکامی
Dow Jones lost 2 points while Nasdaq Composite gained 271 points
US Stocks میں دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا. جس کی بنیادی وجوہات Producers Price Index کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار اور Middle East Ceasefire میں ناکامی ہیں . تیزی سے آغاز کے بعد Dow Jones Composite Index میں معاشی سرگرمیاں 2 پوائنٹس کی معمولی مندی اور Nasdaq Composite میں 271 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا.
US PPI Report کی تفصیلات.
US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ میں سالانہ Producers Price Index کی سطح 2.1 فیصد رہی جبکہ 2.2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ ان میں سے Food and Energy میں Headline Inflation کا لیول 2.0 فیصد رہا جبکہ 2.1 فیصد متوقع تھی۔ جبکہ دیگر شعبوں میں یہ لیول 0.2 فیصد رہا۔
Middle East Ceasefire میں ناکامی کے US Stocks پر اثرات.
گزشتہ روز Hamas اور Israel کے درمیان ہونیوالی Ceasefire Negotiations بغیر کسی نتیجے کے تعطل کی شکار ہو گئیں. جبکہ Israeli War Committee اور United Nations کی Security council میں Independent Palestinian State کی Membership کے حوالے سے بھی کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا . جس کے بعد Middle East Region میں قیام امن کی توقعات میں کمی آئی ہے .
گزشتہ رات اس حوالے سے آنیوالی خبروں کے نتیجے میں US Dollar Index میں تیزی دیکھی ریکارڈ کی گئی ، جو کہ 105.50 کے قریب آ گیا ، جس کے بعد دیگر Stocksاور Currencies محدود رینج اپنائے ہوئے ہیں . تاہم Geopolitical عوامل کے باعث Gold Price اور WTI Crude Oil دباؤ کے شکار ہونے کے بعد اپنے کھوئے ہوئے لیولز بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے.
Gaza Ceasefire کی بین الاقوامی کوششوں کے باوجود Israel اور Hamas کے درمیان اختلاف رائے میں کمی نہیں دیکھی جا رہی اور ان Peace Negotiations میں کوئی واضح پیش رفت نہیں ہو رہی اور یہی وہ محرک ہے جو کہ Global Markets کے سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے.
رواں ہفتے ان مذاکرات میں کیا ہوا؟
رواں ہفتے فریقین نے کسی Peace Agreement تک پہنچنے کے لیے اپنے لیے اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈلائن مقرر کی تھی، مگر جمعرات کو دونوں میں سے کسی نے بھی International Mediators کے دباؤ کے باوجود سیزفائر پر رضامندی کا اشارہ نہ دیا.
Egypt، Qatarاور United States نے مشترکہ طور پر ایک Ceasefire Agreement کا مسودہ تیار کیا تھا، جس کے تحت چھ ہفتوں تک متاثرہ علاقے میں فائربندی رہے گی، جب کہ اس دوران Israeli Jails میں قید کئی سو Palestinian Prisoners کی رہائی کے بدلے Hamas کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے چالیس Israeli Citizens رہا کیے جانا ہیں.
اس دوران Homeless Palestinians کے لیے Humanitarian Grounds پر امدادی سامان کی ترسیل میں اضافہ بھی ممکن ہونا ہے، جہاں متعدد علاقوں میں اب بے گھر افراد واپس لوٹ رہے ہیں اور انہیں فوری مدد کی اشد ضرورت ہے.
United Nations کے Secretary General نے اس ناکامی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے . جبکہ Financial Markets بغیر کسی سمت کے ٹریڈ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.
مارکیٹس کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا . انڈیکس 2 پوائنٹس کی کمی سے 38459 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38197 سے 38598 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 35 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
Nasdaq Composite کے اختتامی سیشن کے دوران تیزی ریکارڈ کی گئی .معاشی سرگرمیاں 271 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 16442 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 16154 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 89 کروڑ رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔