US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، US PMI ڈیٹا کا اجرا اور Chinese RRR Cut کا فیصلہ

Tesla and other Stock Giants face heavy selling due to uncertain partners prices after PBOC announcement

US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا ہے جس کی بنیادی وجوہات US PMI Data کا اجرا اور اس بعد US Dollar Index میں بحالی ہے . علاوہ ازیں Chinese Required Rate Ratio میں کمی کے فیصلے سے Stock Giants جن میں Tesla سرفہرست ہے میں شدید فروخت دیکھی گئی . جس سے مارکیٹس کا مجموعی منظرنامہ منفی ہو گیا. 

US PMI Data کس طرح سے US Stocks پر اثر انداز ہوا؟

S&P Global کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ Services Sector کا انڈیکس 52.9 فیصد رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 51 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

اگر Manufacturing PMI کا جائزہ لیں تو اس شعبے کی ریڈنگ 50.00 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 49.5 کی توقع تھی۔ اسی طرح Composite Sector کا پرچیز مینیجرز انڈیکس 52.30 فیصد آیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 50.9 فیصد کی تھیں۔

رپورٹ سے US Economy پر Inflation کے گہرے اثرات کی نشاندہی ہو رہی ہے . جس سے Rates Cut Program مقررہ وقت سے پہلے شروع کئے جانے کے امکانات میں کمی آئی ہے . یہی وہ فیکٹر ہے جو کہ US Dollar Index میں بحالی اور Global Stocks میں گراوٹ  کا سبب بن رہا ہے .

Chinese RRR Cutکا فیصلہ اور Automobile Sector میں گراوٹ.

گزشتہ روز Peoples Bank of China نے Required Reserve Ratio می 50 بنیادی پوائنٹس کی کمی کا اعلان کر دیا ، یہ رواں سال میں دوسرا فیصلہ ہے ، جس کا مقصد Banking Sector سے فنڈز Real Sector Growth کیلئے منتقل کرنا تھا . حالیہ عرصے کے دوران Chinese Mainland Stocks اور Manufacturing Sector میں Deflation کے گہرے اثرات نظر آئے ہیں .

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ Required Reserve Ratio فنڈز کی وہ کم از کم مقدار ہے جو کہ Commercial Banks مرکزی بینک کے پاس رکھتے ہیں . ان میں کمی سے Circulatory Money میں اضافہ ہو جاتا ہے اور نتیجے کے طور پر Deflation یعنی تفریط زر پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ Inflation پر قابو پانے کے لئے ان Rates میں اضافہ کیا جاتا ہے.

چینی مارکیٹس میں گزشتہ سال ستمبر سے اشیا کی قیمتیں اپنی لاگت سے بھی نیچے فروخت ہو رہی تھیں . جن سے Global Prices Disruption پیدا ہوئی اور اسکے منفی اثرات United States ، Europe ، Australia اور New Zealand سمیت پوری عالمی مارکیٹس پر مرتب ہوئے.

Peoples Bank of China کے اس فیصلے کے بعد Chinese Commercial Banks کے لئے بحران کی شکار انڈسٹری کے لئے فوری قرضے جاری کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے . گزشتہ روز بھی بڑی مقدار میں Foreign Exchange Reserves کو چینی یوان میں تبدیل کیا گیا اور Capital Markets Funds میں 1 ٹریلین یوان کا اضافہ ہوا.   جس سے Raw Material کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے .

Tesla اور Electric Vehicle Industry کیلئے یہ ایک نئے بحران کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ پارٹنرز اور Suppliers کی قیتوں میں اضافہ رسد کے عدم توازن پیدا کر سکتا ہے . یہی وجہ ہے کہ EV Companies کی شیئر پرائس میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی  انداز میں ہوا .  انڈیکس 99 پوائنٹس کمی   سے 37806 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 37795 سے 38064 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 33 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، US PMI ڈیٹا کا اجرا اور Chinese RRR Cut کا فیصلہ
Dow Jones Industrial Average

Nasdaq Composite میں بھی ٹریڈنگ والیوم معمولسے کم رہا  تاہم اختتامی سیشن کے دوران ہونیوالی خرید داری سے .معاشی سرگرمیاں 55  پوائنٹس کے اضافے سے 15481 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 15468  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 93 کروڑ رہا. دن کے وسطی سیشن میں فروخت کا دباؤ رہا تاہم آخری آدھے گھنٹے کے دوران ہونیوالی خرید داری سے کسی حد تک ریکوری نظر آئی.

US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، US PMI ڈیٹا کا اجرا اور Chinese RRR Cut کا فیصلہ
Nasdaq Composite

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button