US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام ، US Jolts Jobs Openings کے بعد Bonds Yields میں کمی
Dow Jones gained 133 points while Nasdaq Composite lost 118 in closing session
US Stocks میں دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا . US Jolts Jobs Openings کے بعد Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی ہے. تاہم Middle East میں پھیلتے ہوئے تنازعے کے سبب عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . کم ٹریڈنگ والیوم کی وجہ سے Dow Jones میں 133 پوائنٹس کی کمی جبکہ Nasdaq Composite میں 118 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی.
US Jolts Jobs Opening Data کی تفصیلات.
US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں دسمبر 2023ء کے دوران US Private Sector میں جاری ہونیوالی نئی ملازمتوں کی تعداد 90 لاکھ 2 ہزار رہئ۔ معاشی ماہرین 87 لاکھ 75 ہزار کانٹریکٹس کی پیشنگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ نومبر میں یہ تعداد 87 لاکھ 90 ہزار رہی تھی۔ اس طرح ہائر کئے جانیوالے پروفیشنلز کی تعداد میں 4 فیصد اضافہ ہوا .جبکہ مارکیٹ توقعات 3 فیصد اضافے کی تھی۔
اپنے عہدوں سے استعفی دینے والوں کی شرح 3.7 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ نومبر 2023 کی ریڈنگ 3.7 فیصد تھی۔ رپورٹ سے US Labor Market پر Inflation اور Recession کے دباؤ میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میںاضافے کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ اسے شماریاتی بیورو کا لیبر سروے بھی کہا جاتا ہے اور اسکی اہمیت US Non Farm Payroll کے بعد تمام رپورٹس میں سب سے زیادہ ہے۔ جس سے US Labor Industry کی حقیقی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
Middle East War کیسے US Stocks پر اثر انداز ہو رہی ہے؟
بائڈن انتظامیہ پر Yemen اور Iran میں ایرانی حمایت یافتہ Houthi Rebels کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کے لئے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے . جس کے بعد امریکی صدر آج کسی بھی وقت Military Action کے لئے احکامات جاری کر سکتے ہیں.
اپنے قارین کو بتاتے چلیں کہ سوموار کی صبح ایرانی حمایت یافتہ Yemen کے Houthi Rebels کی جانب سے Syria Jorden Border کے قریب US Military Base پر Drone Attack کیا گیا تھا . جس میں 5 امریکی اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں .
عالمی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں .کیونکہ اس حملے سے پیدا ہونے والی Global Supply Disruption وسعت اختیار کر گئی ہے . اسی وجہ سے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں اور US Dollar Index میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے .جسکے اثرات Global Stocks پر بھی مرتب ہو رہے ہیں .
مارکیٹ کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . انڈیکس 133 پوائنٹس اضافے سے 38467 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 38257 سے 38497 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں33 کروڑ 29 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.
Nasdaq Composite اس کے برعکس دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا .معاشی سرگرمیاں118 پوائنٹس کمی کے ساتھ 15509 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 14484 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 91 کروڑ 95 لاکھ رہا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔