امریکی اسٹاکس میں دن کا ملے جلے رجحان پر اختتام ، غزہ میں ہسپتال پر بمباری کے بعد صورتحال کشیدہ.
فلسطینی صدر محمود عبّاس اور دیگر عرب راہنماؤں کی امریکی صدر جو بائڈن سے ملاقات منسوخ.
امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا. غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 500 افراد کی ہلاکت کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے . فلسطینی صدر محمود عبّاس اور دیگر عرب راہنماؤں نے صدر جو بائڈن کے ساتھ طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں. جس کے بعد جنگ کے وسعت اختیار کرنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے. عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں .
غزہ میں ہسپتال پر بمباری اور عرب دنیا کا ردعمل ، امریکی اسٹاکس پر کیا اثرات مرتب ہوئے ؟
فلسطینی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں 500 سے زیادہ افراد جان بحق ہو گئے ہیںجبکہ شدید زخمیوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے . اسرائیلی حکومت نے واقعے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں تباہی حماس کے راکٹ حملے سے ہوئی ہے .
انسانیت سوز واقعے کے بعد فلسطینی صدر محمود عبّاس ، اردن کے شاہ عبدللہ اور دیگر عرب راہنماؤں نے امریکی صدر جو بائڈن کے ساتھ طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں، جو صیہونی ریاست کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج تل ابیب پہنچ رہے ہیں . ادھر ایرانی سپریم راہنما آیت الله الی الخامنائی نے خبردار کیا ہے کہ ارض مقدس پر ہونے والی وحشیانہ کاروایئوں کا بدلہ لیا جائے گا.
گزشتہ روز ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کو فلسطین پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے دھمکی دی ہے کہ کہ آئندہ چند گھنٹوں میں اگر غزہ پر حملے‘ نہ رُکے تو اسرائیل کے خلاف پیشگی کارروائی کی جا سکتی ہے
وائٹ ہاؤس کی طرف سےمنگل کے روز جاری کئے جانیوالے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں پائیدار جنگ بندی کی حمائت کرتا ہے تاہم انہوں نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کی.
امریکی اسٹاکس پر جنگ میں وسعت کے خطرات کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں ؟
دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے سعودی عرب اور دیگر مسلم خلیجی ممالک کی طرف سے فلسطین کی سپورٹ سے ایک مرتبہ پھر آئل کو بطور ہتھیار استمعال کرنے کی افواہیں طلب میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں . اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوا . روس کی طرف سے جنگ بندی کے لئے پیش کی گئی قرار داد امریکہ اور فرانس نے ویٹو کر دی .
مشرق وسطیٰ کی پل پل بدلتی صورتحال عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن ہونے پر مجبور کر رہی ہے . دنیا ابھی یوکرین پر روسی حملے کے اثرات سے باہر نہیں آ سکی تھی کہ عرب اسرائیل تنازعے سے نئی جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . جو کہ ایک بڑے عالمی معاشی بحران کا سبب بھی بن سکتی ہے .
اسرائیلی بری فوج نے غزہ کا محاصرہ کر لیا ہے. اور وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ وہ آج کسی بھی وقت غزہ میں داخل ہو سکتی ہے . اسرائیلی وزیر دفاع جواو گیلنٹ نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی غزہ کو مکمل طور پر خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں . انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی افواج کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے
مارکیٹ کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس اتار چڑھاؤ کے بعد 13پوائنٹس کے اضافے سے 33997 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 32854 سے 34147 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 28 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا
دوسری طرف Nasdaq میں قدرے ملا جلا رجحان رہا .معاشی سرگرمیاں 13پوائنٹس کمی کے ساتھ 13533 پر بند ہوئیں ۔ اسکی کم ترین سطح 13364 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم ٩٠ کروڑ 89 لاکھ رہا.
S&P500 ملے جلے انداز کے ساتھ ١ پوائنٹ کمی سے 4373 پر بند ہوا.
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے اختتامی سیشن میں قدرے تیزی دیکھی گئی . انڈیکس 56 پوائنٹس اوپر 15541 پر بند ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔