امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا منفی اختتام ، Geo Politicial تنازعات سے محتاط مارکیٹ موڈ

غزہ میں ہونیوالی بمباری اور عرب و اسلامی دنیا کے شدید رد عمل سے جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا  ہو گیا ہے

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے . Geo Political تنازعات سے مارکیٹ موڈ محتاط ہو نظر آ رہا ہے .غزہ میں ہونیوالی بمباری اور عرب و اسلامی دنیا کے شدید رد عمل سے جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا  ہو گیا ہے .

عالمی تنازعات امریکی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں .؟

مشرق وسطیٰ میں عرب اسرائیل جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے . لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال میں مارکیٹ پلیئرز دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہیں . جس کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر حاصل کر رہا ہے . تاہم واضح سمت نہ ہونے کے سبب تمام ٹریڈنگ اثاثوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے . یہی صورتحال اسٹاکس کے ساتھ بھی پیش آ رہی ہے .گزشتہ روز  ایشیائی سیشنز کے دوران بحالی کا مومینٹم امریکی مارکیٹس کھلنے پر کم ہوتا ہوا مجموعی منظرنامہ بھی منفی سمت اختیار کر گیا .

غزہ کی صورتحال اور عالمی طاقتوں کا کردار .

غزہ میں گزشتہ دس دن سے جاری بمباری ایک نئے انسانی ، معاشی اور معاشرتی المیے کو جنم دے رہی ہے . امریکہ اور یورپ مکمل طور پر اسرائیل کو سپورٹ دے رہے ہیں . جس کے بعد صیہونی افواج غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہیں .

فلسطینی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں  500 سے زیادہ افراد جان بحق ہو گئے ہیں جبکہ شدید زخمیوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے . اسرائیلی حکومت نے واقعے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں تباہی حماس کے راکٹ حملے سے ہوئی ہے .

انسانیت سوز واقعے کے بعد فلسطینی صدر محمود عبّاس ، اردن کے شاہ عبدللہ اور دیگر عرب راہنماؤں نے امریکی صدر جو بائڈن کے ساتھ طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں، جو صیہونی ریاست کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج تل ابیب پہنچے  اور انہوں نے بھی نتن یاہو کی طرح ہسپتال میں ہونیوالی تباہی کا ملبہ  حماس پر ہی ڈال دیا  ہے .

ایران اور امریکہ آمنے سامنے

ادھر ایرانی سپریم راہنما آیت الله الی الخامنائی نے خبردار کیا ہے کہ ارض مقدس پر ہونے والی وحشیانہ کاروایئوں کا بدلہ لیا جائے گا.

گزشتہ روز  ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا  کہ اسرائیل کو فلسطین پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے دھمکی دی ہے کہ   کہ آئندہ چند گھنٹوں میں اگر غزہ  پر حملے‘ نہ رُکے تو اسرائیل کے خلاف پیشگی کارروائی کی جا سکتی ہے

وائٹ ہاؤس کی طرف سےمنگل کے روز  جاری کئے جانیوالے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں پائیدار جنگ بندی کی حمائت کرتا ہے  تاہم انہوں نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کی. بیان میں ایران کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی حملے کی پشت پناہی نہ کرے .

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس شدید گراوٹ کے ساتھ   332  پوائنٹس کی کمی  سے  33665 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 33598 سے 33991 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 28 کروڑ 66 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا منفی اختتام ، Geo Politicial تنازعات سے محتاط مارکیٹ موڈ

دوسری طرف Nasdaq میں بھی منفی  رجحان رہا .معاشی سرگرمیاں  219  پوائنٹس کمی  کے ساتھ 13314 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 13275 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 84  کروڑ 60 لاکھ رہا.

S&P500 میں بھی یہی صورتحال رہی . انڈیکس کے ساتھ 58  پوائنٹس  کمی  سے 4314 پر بند ہوا.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button