کرپٹو کرنسیز کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری۔ Ethereum ایک ماہ بعد 15 سو کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

گزشتہ روز امریکی ڈالر (USD ) اور اسکے بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں کمی کے بعد سے کرپٹو کرنسیز کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری ہے۔ Bitcoin گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 ڈالر اضافے کے ساتھ 20750 پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری طرف Ethereum ایک ماہ سے زائد عرصے اور اپنے Eco System کے انضمام (The Merge ) کے بعد پہلی بار 15 سو کی نفسیاتی (Psychological ) اور ٹیکنیکی حد (Technical Resistance ) کو عبور کر کے 1563 ڈالر فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔ Litecoin آج بھی اپنے مخصوص دھیمے انداز میں 56 ڈالر کی سطح سے اوپر پیشرفت کر رہا ہے۔ ڈالر کی حاصلات کی کمی کے علاوہ کرپٹو مارکیٹ میں تیزی کی دوسری بڑی وجہ اسٹیبل کوائن ٹیرا لیونا (Terra’s Luna ) کی بنیادی قیمت میں اضافے کے بعد کرپٹو کوائنز کی طلب ( Demand ) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button