امریکی اسٹاکس میں تیزی کے رجحان پر اختتام، فیڈرل ریزرو کے بیانات، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلہ

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ فیڈرل ریزرو کی طرف سے نرم مانیٹری پالیسی اختیار کرنے اور شرح سود (Interest Rate) میں کمی کے بارے میں بیانات سے رسک فیکٹر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس سے اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔

فیڈرل ریزرو نے کیا بیانات دیئے ہیں اور یہ امریکی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہوئے ؟

سوموار کے روز Global Economy and Central Banks کے عنوان پر منعقدہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول نے کہا کہ 2022ء میں افراط زر (Inflation) عالمی سطح پر سب سے بڑا مسئلہ تھا اور ایسا معیشت کساد بازاری (Recession) نے گھیرے میں لی ہوئی تھی۔ اسی وجہ سے شرح نمو (Growth Rate) پر سمجھوتا کرتے ہوئے سخت مانیٹری پالیسی اختیار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے دوران موثر مانیٹری ٹولز کا استعمال ضروری تھا۔ تاہم حالیہ دنوں میں سامنے آنیوالا معاشی ڈیٹا اطمینان بخش ہے اور افراط زر (Inflation) میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

فیڈرل ریزرو کے چیئرمین نے اعتراف کیا کہ اسوقت بھی Headline Inflation مقررہ حد سے اوپر ہے۔ یہی وجہ یے کہ لیبر مارکیٹ بھی غیر معمولی اتار چڑھاؤ کی شکار یے۔ تاہم انکا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ اب متبادل مانیٹری آپشنز کے استعمال سے Consumer Price Index کو معمول پر لایا جا سکتا یے۔ اس لئے اب وقت آ گیا یے کہ ٹرمینل ریٹس میں کمی کی جائے اور معیشت کو آزادانہ حالت میں بحال کیا جائے۔

انکی تقریر سے آئندہ کی مانیٹری پالیسی بارے کئی ابہام دور ہوئے ہیں۔ جس سے مارکیٹ میں موجود اسٹاکس بارے رسک فیکٹر محدود ہوا اور انکی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ بالخصوص ٹیکنالوجی اسٹاکس اور Artificial Intelligence کمپنیوں میں بھرپور خریداری ریکارڈ کی گئی۔ امریکی اور یورپی اسٹاکس مارکیٹس ایک سال کی بلند ترین رینج میں ٹریڈ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاکس میں خریداری کی یہ لہر آنیوالے دنوں میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال

امریکی مارکیٹ Dow Jones Industrial Average میں معاشی سرگرمیاں 168 پوائنٹس کے اضافے سے 33833 پر بند ہوئیں۔ دن کا آغاز 33656 سے کرنے کے بعد Composite انڈیکس 33630 کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ تاہم وسطی اور اختتامی سیشنز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 33873 کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ جبکہ مارکیٹ میں 27 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں تیزی کے رجحان پر اختتام، فیڈرل ریزرو کے بیانات

دیگر امریکی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا Nasdaq کے ٹیکنالوجی اسٹاک وال اسٹریٹ کے فلور پر ٹریڈرز کی توجہ کے مرکز بنے رہے۔ Nasdaq Composite انڈیکس میں کاروباری دن مجموعی طور پر 133 پوائنٹس کی تیزی اور 1.02 فیصد کیپیٹلائزیشن کی وسعت کے ساتھ 13238 پر بند ہوا۔

مانیٹری پالیسی بارے کئی ابہام دور

جبکہ Nasdaq100 بھی 181 پوائنٹس مستحکم ہو کر 14484 پر آ گیا۔ اس طرح Nasdaq کسے دونوں انڈیکسز میں مجموعی طور پر آ ارب سے زائد ریکارڈ شیئرز کا لین دین ہوا۔

Nasdaq100

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں کاروباری سرگرمیاں محدود رینج میں رہیں۔ NYSE Composite میں 33 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس سے انڈیکس 15502 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15416 سے 15517 کے درمیان رہی۔

NYSE Composite Index

Russel2000 میں اتار چڑھاؤ کے بعد اختتامیہ 7 پوائنٹس کی کمی سے 1880 پر ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلے کے نیویارک اسٹاک مارکیٹ پر اثرات

امریکی عدالت نے جنسی ہراسانی اور کیپٹیل ہل پر حملے کے کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دیے دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق وہ Episonage Act کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ اس فیصلے سے آئندہ برس صدارتی انتخابات میں انکی شیمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں وہ پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں جنہیں عدالت کی طرف سے سزا سنائی گئی ہے۔

Donald Trump Sentenced

سابق صدر نے اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے کہ ناانصافی پر مبنی فیصلے میں انہیں قصور وار ٹھہرایا گیا ہے اور جیل میں ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ امریکی عوام اس فیصلے کو نظام انصاف بدنام داغ کے طور پر یاد رکھیں گے۔  یہ خبریں امریکی اسٹاکس کے اختتامی سیشن میں سامنے آئیں۔ نیویارک میں بدامنی اور مظاہروں کے خدشات کی وجہ سے نیویارک اسٹاک ایکسچینج اور Russel2K اختتامی لمحات میں نیچے آتے ہوئے دکھائی دیئے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button