امریکی اسٹاکس میں تیزی ، عرب اسرائیل جنگ کی وجہ سے ڈالر انڈیکس میں مندی.

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو  نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے جنگ بندی کے امکانات کو مسترد کر دیا

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام تیزی پر ہوا . جس کی بنیادی وجہ عرب اسرائیل جنگ کی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی ہے . اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو  نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے جنگ بندی کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے .

ادھر ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب الله نے جنوبی لبنان سے اسرائیل کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا اعلان کیا ہے . جنگ کا دائرہ پھیلنے کے ساتھ دیگر عالمی طاقتوں کی مداخلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے غزہ جنگ میں معصوم شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات پر زور دیا ہے

مشرق وسطیٰ کے حالات  عالمی مارکیٹس اور امریکی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں .؟

مشرق وسطیٰ جنگ کے پھیلتے ہوئے دائرہ کار کی وجہ سے امریکی ڈالر دباؤ میں دکھائی دے رہا ہے . جبکہ  ہمسایہ اسلامی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل آنے کا خدشہ ہے . جس سے خام تیل کی سپلائی بند ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . یہ وہ محرک ہے جو عالمی مارکیٹس میں ایک بڑے رسک فیکٹر کے طور پر سامنے آیا ہے .

گزشتہ روز صیہونی افواج نے غزہ میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے. یہی وجہ ہے کہ عالمی  مارکیٹس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں کروڈ آئل اوردیگر انرجی ریسورسز پر  اس کے سب سے زیادہ اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ یہ خطہ عالمی رسد کا 40 فیصد مہیا کرتا ہے   .

مشرق وسطیٰ کے حالات دنیا کو یوکرین کے بعد ایک نئے بحران میں مبتلا کر سکتے ہے .کیونکہ اس خطے کے سپلائی روٹس آبنائے ہرمز سے لے کر سویز کینال تک یورپ کی 80 فیصد لاجسٹک لائن کو کنٹرول کرتے ہیں . بالخصوص روس کی طرف سے تیل و گیس کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد اس کا خلیج فارس اور افریقی ممالک پر انحصار بڑھ گیا ہے .

اگر خطّے میں تصادم کی صورتحال برقرار رہی یا اس جنگ وسعت اختیار کر گئی اور عرب ممالک کسی معاشی بائیکاٹ کی طرف چلے گئے  تو یورپی زون میں توانائی کا بحران کساد بازاری کی شکل اختیار کر سکتا ہے . جس کے بعد عالمی مالیاتی نظام بھی بکھرنے کا امکان موجود ہے . گزشتہ روز ایران نے ایک  مرتبہ پھر  آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام انتہائی مثبت انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے سے  32928 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 32537 سے 33002 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 30 کروڑ 2 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

امریکی اسٹاکس میں تیزی ، عرب اسرائیل جنگ کی وجہ سے ڈالر انڈیکس میں مندی.

دوسری طرف Nasdaq میں بھی یہی صورتحال رہی .معاشی سرگرمیاں  146 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12789 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 12691  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 80کروڑ 37 لاکھ رہا.

nasdaq composite index

S&P500 میں بھی مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا . انڈیکس 49 پوائنٹس تیزی سے 4166 پر بند ہوا.

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے اختتامی سیشن میں بھی تیزی  دیکھی گئی. انڈیکس 150 پوائنٹس اوپر 14825 پر بند ہوا۔

New York Stock Exchange

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button