US Stocks میں دن کا منفی اختتام، Financial Data ریلیز ہونے کے بعد سرمایہ کار محتاط.

ISM Manufacturing PMI meets expectations, raised demand for US Dollar

Financial Data  توقعات کے مطابق اعداد و شمار  ریلیز ہونے سے US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام شدید مندی پر ہوا.

Inflation Risk Factor بڑھنے سے US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا  . جبکہ US Bonds Yields میں بھی  10 پوائنٹس کی تیزی آئی ہے. جس سے Equities میں فروخت کا رجحان وسعت اختیار کر گیا.

US ISM PMI کی تفصیلات

Institute of supply Management کے جاری کردہ سروے کے مطابق Manufacturing کے Purchase Managers Index کی ریڈنگ 47.5 رہی جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی کہ جا رہی تھی۔  نئے صنعتی پیداوار آرڈرز گذشتہ ماہ کے 45.6 فیصد سے بڑھ کر 52.4 فیصد پر آ گئے ہیں۔ اس طرح توقعات کے مطابق ڈیٹا  US Economy کا ملا جلا منظرنامہ پیش کر رہا ہے۔

انڈسٹری کی ادا کردہ قیمتوں کا انڈیکس 51.4 فیصد رہا۔ جبکہ 49.9 فیصد کا تخمینہ تھا۔ Prices paid میں کمی کا پہلو Inflation  کے  اثرات میں اضافے   کی نشاندہی کر رہا ہے  اور Industrial Employment بڑھنے سے Federal Reserve کیلئے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں  Monetary Policy پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

 Financial Data اسٹاکس کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

US ISM Manufacturing PMI ہر ماہ امریکی اقتصادی صورتحال کا ایک اہم جائزہ  فراہم کرتی ہے۔ یہ رپورٹ امریکہ کی Manufacturing Sector کی حالت کا جائزہ لیتی ہے اور اس کی بنیاد پر معاشی رجحانات کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس رپورٹ کے نتائج اکثر Global Currency Markets پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں.

رپورٹ کی بنیاد پر جب US Manufacturing Sector کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، تو USD کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں اگر مثبت اشارے ملتے ہیں، جیسے کہ نئی آرڈرز میں اضافہ یا پروڈکشن میں بہتری، تو مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں سرمایہ کار Equities فروخت کرنا شروع کر دیتے ہیں . اور Global Stocks  کی طلب میں کمی آتی ہے۔

اس کے نتائج امریکی اقتصادی پلاننگ  اور Central Banks کی Monetary Policy پر بھی اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ اگر رپورٹ میں بہتری نظر آتی ہے، تو US Federal Reserve کی طرف سے ممکنہ طور پر Interest Rate ہولڈ کیا جا سکتا ہے. جو کہ US Dollar Index کو مزید مضبوط کر سکتا ہے. اور Stock Markets میں مندی کا رجحان شدت اختیار کر سکتا ہے.

مارکیٹس کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن بھر شدید مندی جاری رہی . معاشی سرگرمیاں منفی  انداز میں اختتام پذیر ہوئیں. جس کے نتیجے میں انڈیکس 626 پوائنٹس کمی سے 40936 پر بند ہوا . مارکیٹ میں 42 کروڑ 5 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا.

Dow Jones 4th September 2024
Dow Jones 4th September 2024

دوسری طرف Nasdaq100 میں معاشی سرگرمیاں615 پوائنٹس مندی کے ساتھ 18958 پر بند ہوئیں۔ اسکی کم ترین سطح 18669 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 42 کروڑ 69 لاکھ رہا.

Nasdaq100 4th September 2024
Nasdaq100 4th September 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button