Banking Sector کا ADR نومبر 2024 میں 48% تک پہنچ گیا
Minimum Profit Rate Condition Waived for Key Sectors
Banking Sector کا Advance-To-Deposit Ratio یعنی ADR نومبر 2024 میں بہتر ہو کر تقریباً 48 فیصد تک پہنچ گیا۔ عارف حبیب لمیٹڈ (AHL) نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ ADR میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا. جو اکتوبر 2024 میں 44.3 فیصد تھا، جبکہ اگست 2024 میں یہ تناسب 38.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق، Banking Sector Advances 29 نومبر تک بڑھ کر 14.9 کھرب روپے تک پہنچ گئے. جبکہ اکتوبر 2024 میں یہ 13.8 کھرب روپے تھے۔ دوسری طرف، اسی مدت کے دوران Banking Sector Deposits گزشتہ ماہ 31.1 ٹریلین روپے کی سطح پر مستحکم رہے۔
ADR میں اضافے کی وجوہات
حکومت نے Finance Act 2022 کے ذریعے بینکوں کے لیے ADR Ratio کو 50 فیصد سے کم رکھنے والے اداروں کی سرمایہ کاری پر اضافی ٹیکس متعارف کرایا تھا۔ اس پالیسی کا مقصد Commercial Lending کو فروغ دینا اور بینکوں کی غیر فعال آمدنی پر زیادہ ٹیکس عائد کرنا تھا۔
مزید منافع کے حصول اور اضافی ٹیکس سے بچنے کے لیے، بینکوں نے تیزی سے Private Sector Lending کو بڑھانا شروع کر دیا. تاکہ 50 فیصد کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ کمرشل بینکوں نے بڑے Deposits کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کیے تھے۔
بڑے ڈپازٹس پر عائد فیس
گزشتہ ماہ کچھ Commercial Banks نے بڑے اکاؤنٹس پر فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا. جس کا مقصد غیر معمولی حد تک زیادہ Deposits کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔ یہ اقدام خاص طور پر ماہ کے آخری دنوں میں سامنے آیا. تاکہ بینک اپنی Advance-To-Deposit Ratio (ADR) کو بڑھا سکیں. اور اضافی حکومتی ٹیکس سے بچ سکیں۔
اس پالیسی کے تحت، ایک ارب روپے سے لے کر 5 ارب روپے تک کے Deposits/Balance رکھنے والے اکاؤنٹس پر 5 سے 6 فیصد ماہانہ فیس مقرر کی گئی تھی۔ یہ غیر معمولی فیس اس لیے متعارف کرائی گئی تاکہ بڑے ڈپازٹس کو کم کیا جا سکے اور بینکوں کو Private Sector Lending بڑھانے پر مجبور کیا جائے۔
تاہم، اس فیصلے کو عوامی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا. جس کے بعد State Bank of Pakistan نے مداخلت کی۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے اس فیس کو واپس لینے کی ہدایت کی۔ مزید برآں، اسٹیٹ بینک نے واضح اعلان کیا. کہ مالیاتی اداروں، عوامی شعبے کی کمپنیوں اور Public Limited Companies کے ڈپازٹس پر Minimum Profit Rate کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔
حکومتی اجلاس اور پالیسی بحث
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ADR Policy پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں معیشت کے پیداواری شعبوں کو قرضوں کی فراہمی اور ٹیکس اہداف پر Banking Sector Policies کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
Banking Sector ADR میں حالیہ اضافہ حکومتی ٹیکس پالیسیوں اور بینکوں کی حکمت عملیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ اضافہ Private Sector Lending کو فروغ دے گا. اور ملک کی معیشت میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔