اینگرو کارپوریشن لیمیٹڈ کے معاشی نتائج: شیئر والیوم میں اضافہ

اینگرو کارپوریشن لیمیٹڈ کے معاشی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد PSX میں کمپنی اسٹاکس کے شیئر والیوم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی طرف سے جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن کے مطابق کمپنی اور اسکی ذیلی شاخوں کا 2022ء کے دوران منافع 46.11 ملیئن روپے رہا۔ نتائج کا اعلان 15 فروری کو ہونیوالی شیئر ہولڈرز کی غیر معمولی میٹنگ میں کیا گیا۔ جس میں اینگرو کیمیکلز (EPCL), اینگرو فوڈز لیمیٹڈ (EEFL)، اینگرو فرٹیلائزرز اور اینگرو پیٹرو کیمیکلز سمیت تمام ذیلی شاخوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں اینگرو کارپوریشن کے شیئر ہولڈرز کیلئے 1 روپے فی شیئر عمومی اور 33 روپے فی شیئر کا Interim Cash Dividend کا اعلان کیا گیا۔ تاہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ کسی قسم کے رائٹ یا بونس شیئرز جاری نہیں کئے گئے حالانکہ اینگرو نے کوارٹرلی اور سالانہ بنیادوں پر ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے۔

اینگرو اسٹاکس پر اثرات

توقع سے زیادہ بہترین نتائج اور Dividend ڈیکلیئر کئے جانے کے بعد اینگرو گروپ کی تمام کمپنیوں کی اسٹاک ویلیو میں نمایاں اضافہ ہوا۔ مرکزی کمپنی اینگرو فرٹیلائزر کی شیئرز ویلیو 1 روپے 70 پیسے اضافے سے 300 روپے فی شیئر کا بینچ مارک عبور کر گئی۔ جبکہ اسکا شیئر والیوم 47 لاکھ 66 ہزار رہا۔ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 0.57 فیصد اضافہ ہوا۔ اینگرو گروپ کی دیگر کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کا بہترین حجم ریکارڈ کیا گیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button