Apple Stock Earning Report ریلیز کر دی گئی۔ ریونیو میں کمی

Apple Stock Earning Report ریلیز کر دی گئی ہے جس کے مطابق کمپنی نے گذشتہ کوارٹر کی نسبت 2.5 فیصد کمی کے باوجود دیگر حریفوں کے مقابلے میں ریکارڈ ریونیو حاصل کیا ہے۔ دنیا کے بڑے الیکٹرونکس مصنوعات تیار کرنے والے ادارے نے آمدنی کے اعتبار سے رواں کوارٹر کے دوران مائکروسوفٹ، گوگل اور دیگر کئی بڑے اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Apple Stock Earning Report کی تفصیلات

ایپل (AAPL) کی طرف سے جاری کئے گئے ڈیکلیریشن میں 2023ء کے پہلے کوارٹر میں کمپنی کی فی شیئر گینز 1.52 ڈالرز رہیں۔ مجموعی طور پر یہ 94.82 ارب ڈالرز بنتے ہیں۔ اس طرح ایپل رواں سال کہ پہلی سہ ماہی کے دوران ریونیو کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ تاہم یہ گذشتہ رپورٹ کی نسبت 3 فیصد کم رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالے معاشی بحران کے نتیجے میں کمپیوٹرز ، لیپ ٹاپس اور الیکٹرونکس کی دیگر اشیاء کی نہ صرف طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ ٹیکسز میں اضافے اور عدم استحکام رسد دے قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کے تیار کردہ آئی فونز کی طلب مضبوط ہوئی ہے لیکن Mac اور IPad کی سیلز میں شدید کمی ہوئی اور یہ مصنوعات اپنے بنیادی اہداف سے 31 فیصد نیچے رہیں۔ معاشی نتائج کے بعد کمپنی نے Nasdaq, Nikkei225 اور Hang Seng میں اپنے شیئرز کو Buyback کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اسٹاکس کا ردعمل

نتائج پبلش ہونے کے بعد ایپل (AAPL) کی اسٹاک ویلیو میں تیزی دیکھی گئی۔ وال اسٹریٹ کے فلور پر معاشی ماہرین کے تمام اندازوں کو مات دیتے ہوئے ایپل کی قدر 169.51 ڈالرز فی شیئر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی اسٹاکس(Global Stocks) میں سینٹرل بینکس کی مانیٹری پالیسیز اور بینکنگ بحران کے باوجود ایپل سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

رپورٹ کے مثبت پہلوؤں میں سرفہرست اسکی سروسز کا ریونیو ہے جو کہ 2022ء کے آخری کوارٹر کے مقابلے میں 5.5 فیصد مستحکم ہوا ہے۔ ان میں Paid Subscriptions کا مجموعہ 3 فیصد بڑھ کر 975 ملیئن ڈالرز پر آ گیا۔ لیکن یہی ریونیو چین میں 3 فیصد سے زائد کمی کا شکار ہوا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق 170 ڈالرز کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) کو عبور کرنے کی صورت میں ایپل کا مجموعی منظرنامہ مثبت رہے گا اور ریونیو میں کمی کے باوجود آنیوالے دنوں میں Bullish Trend جاری رہے گا۔ جس سے یہ 180 سے 190 ڈالرز فی شیئر تک آ سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button