Engro Fertilizer کے Financial Results – منافع اور Profit Margin میں نمایاں تبدیلیاں

Leading Pakistani Company Published Economic performance in PSX Today

Engro Fertilizer لمیٹڈ  نے 2024 کے مالی سال کے دوران شاندار  کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28.26 ارب روپے کا بعد از ٹیکس Profit حاصل کیا۔ آج Leading Pakistani Company نے PSX میں اپنے Financial Results کا اعلان کیا. خیال رہے کہ  یہ منافع 2023 کے 26.19 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے. جو کمپنی کی بہتر Cost Management اور Plant Efficiency کا نتیجہ ہے۔

Earnings Per Share (EPS) میں اضافہ

Engro Fertilizer کی طرف PSX میں جاری کردہ Financial Results کے مطابق 2024 میں EPS بڑھ کر 21.16 روپے ہوگئی. جبکہ 2023 میں یہ 19.61 روپے تھی۔ کمپنی کے مطابق، یہ بہتری بہتر پیداواری عمل اور Operational Efficiency میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔

 

Engro Fertilizers shared Financial Results in PSX 

Dividend Payout اور Revenue میں 15 فیصد اضافہ

Engro Fertilizer کے Board of Directors (BOD) نے 07 فروری کو منعقدہ اجلاس میں 8 روپے فی حصص (80 فیصد) حتمی نقد منافع دینے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل، 13.5 روپے فی حصص (135 فیصد) کا عبوری نقد منافع پہلے ہی ادا کیا جا چکا تھا۔

کمپنی کی مجموعی Revenue 2023 میں 223.7 ارب روپے تھی، جو 2024 میں بڑھ کر 256.68 ارب روپے ہوگئی۔ کمپنی کے مطابق، اس اضافے کی بڑی وجہ یوریا کی قیمتوں میں اضافہ تھا، جس نے مجموعی فروخت کو بہتر بنایا۔

Profit Margin میں کمی اور Operating Expenses میں 28 فیصد اضافہ

اگرچہ Revenue میں اضافہ ہوا، لیکن فرٹیلائزر مینوفیکچررز کا مجموعی منافع 72.3 ارب روپے سے کم ہو کر 72.28 ارب روپے رہ گیا۔ اس کی بنیادی وجہ 2024 میں فروخت کی لاگت میں 22 فیصد کا سالانہ اضافہ تھا۔ اس کے نتیجے میں، Profit Margin کم ہو کر 28.2 فیصد رہ گیا، جو 2023 میں 32.3 فیصد تھا۔

2024 میں Engro Fertilizer کے فروخت اور انتظامی اخراجات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 2023 میں یہ اخراجات 17.63 ارب روپے تھے، جو 2024 میں 28 فیصد بڑھ کر 22.61 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

Subsidy اور Tax Impact

2024 میں کمپنی کو حکومت کی طرف سے وصول کی جانے والی سبسڈی پر الاؤنس کی مد میں 1.2 ارب روپے کا فائدہ ہوا، جبکہ 2023 میں کمپنی کو 2.44 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔ تاہم، Profit Before Tax (PBT) 9 فیصد کمی کے ساتھ 45.15 ارب روپے رہا۔

ٹیکس کی مد میں کمپنی نے 2024 میں 16.89 ارب روپے ادا کیے، جو 2023 میں ادا کیے گئے 23.5 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔

Engro Fertilizer نے 2024 میں Revenue اور EPS میں نمایاں اضافہ کیا. لیکن Profit Margin میں کمی اور بڑھتے ہوئے Operating Costs نے کچھ چیلنجز پیدا کیے۔ تاہم، سبسڈی میں بہتری اور کم ٹیکس ادائیگی سے کمپنی کی کارکردگی کو استحکام ملا۔ آنے والے سالوں میں، کمپنی کے لیے بہتر لاگت مینجمنٹ اور آپریشنل استعداد مزید ترقی کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button