German Industrial Orders Report ریلیز Dax30 میں تیزی ۔

اگست 2023ء کے صنعتی پیداوار میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔

German Industrial Orders Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد Dax30 میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

German Industrial Orders کی تفصیلات۔

جرمن ادارہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا میں گذشتہ ماہ نئے ملنے والے آرڈرز کے والیوم میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔ معاشی ماہرین 1.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ منفی 11.3 فیصد تھی۔ تاہم نظر ثانی شدہ اعداد و شمار پہلے سے بھی منفی رہے اور 11.7 تک آ گئے۔

اس طرح German GDP ، Manufacturing PMI اور German CPI Data کے بعد یہ مسلسل چوتھی رپورٹ ہے جس میں معاشی سرگرمیاں یوکرائن پر روسی حملے کے شاک سے باہر آتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ جرمنی ان ممالک میں سے ہے جو اس جنگ کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

German Industrial Orders Report ریلیز  Dax30 میں تیزی ۔

اسکی بنیادی وجہ روس پر عائد ہونیوالی پابندیوں کے ردعمل میں اس کی جانب سے Nord Stream پائپ لائن کے ذریعے جرمنی اور خطے کے دیگر ممالک کو گیس کہ سپلائی بند کیا جانا تھی۔ چنانچہ ذرائع توانائی کی قیمتیں بڑھنے سے کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) دوہرے ہندسے میں داخل ہو گیا تھا۔ حالیہ رپورٹس مئں معاشی بحران کی شدت کم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد جرمن بینچ مارک اسٹاکس انڈیکس Dax30 میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جو کہ 78 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 15148 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں اسوقت تک 84 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ آج انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 15105 سے 15181 کے درمیان ہے۔

German Industrial Orders Report ریلیز  Dax30 میں تیزی ۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button