Hubco کا Pakistan میں EV Charging Network نصب کرنیکا منصوبہ .
Company's Subsidiary Hubco Green (Private) Limited is in process of incorporation
پاکستان کی سب سے بڑی Independent Power Producer یعنی Hubco ملک بھر میں EV Charging Network انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لیے Hubco Green (Private) Limited کے نام سے ایک وینچر قائم کرنے کے عمل میں ہے۔ یہ خبر Pakistan Stock Exchange کو جاری کردہ سہ ماہی رپورٹ میں بیان کی گئی۔
Hubco کا ماحول دوست منصوبہ.
Hubco کی رپورٹ کے مطابق. EV کے شعبے میں ہمارے اقدامات کے تحت ایک نیا منصوبہ Hubco Green (Private) Limited کو شامل کیا جا رہا ہے. جس کا مقصد موٹرویز، ہائی ویز، بڑے شہروں اور چارجنگ مقامات پر EV Charging Infrastructure نصب کرنا ہے۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ پاکستان میں نئے Energy Vehicles کے لیے. مقامی اسمبلی پلانٹ کے قیام کے عزم کے تحت، Mega Motor Company (Private) Limited، جو ایک متعلقہ کمپنی ہے. نے حال ہی میں عالمی EV Giant BYD Auto Industry Company Limited کے ساتھ سپلائی اور مینوفیکچرنگ معاہدہ اور Technical License Agreement کیا ہے۔
یہ معاہدے جون 2024 میں فریقین کے درمیان ملک میں BYD کی گاڑیاں لانچ کرنے اور فروخت کرنے کے معاہدے کے علاوہ ہیں۔
کمپنی کے تازہ ترین مالیاتی نتائج کے مطابق، کم آمدنی کے باوجود، کمپنی کا منافع 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں تقریباً 11 فیصد اضافے کے ساتھ 20.31 ارب روپے رہا۔
ستمبر میں، Hubco نے Lithium کی تلاش کے لیے کان کنی کے شعبے میں داخل ہونے. اور Battery Manufacturing Unit تیار کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ Lithium ایک معدنیات ہے جو زیادہ تر ریچارج ایبل بیٹریوں کے لیے استعمال ہوتی ہے. جسے Lithium-Ion Batteries کہا جاتا ہے۔
مزید برآں، Hubco نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو یہ بھی بتایا. کہ ایک EV Manufacturing Plant قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے. جس میں "سالانہ 50,000 الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت ہے. جس میں آسٹریلیا اور افریقہ کو برآمد کے لیے مقرر کردہ پیداوار کا 30 سے 40 فیصد شامل ہے”۔
Hubco کا یہ اقدام Sustainable Energy کی جانب ایک اہم قدم ہے. اور یہ پاکستان میں Electric Mobility کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ اس منصوبے سے نہ صرف Environmental Impact کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ Economic Growth کے لیے بھی نئے مواقع فراہم کرے گا۔
مارکیٹ کی صورتحال.
EV Charging Network کا منصوبہ سامنے آنے کے بعد Hubco کی شیئر پرائس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . جو کہ کے ایک روپے 36 پیسے اضافے کے ساتھ 104 روپے 65 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے . آج اسوقت تک مجموعی طور پر 38 لاکھ 31 ہزار شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔