Hubco کی شیئر پرائس میں اضافہ، Chinese Vehicle Company کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا آغاز
Leading Pakistani Power Company's Subsidiary will launch a Hybrid Vehicles Plant
Chinese Vehicle Company کے ساتھ نئے پروجیکٹ کے آغاز کے بعد Hubco کی شیئر پرائس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. کمپنی کی سبسڈری Mega Motors Company اور چین کی BYD کے درمیان پاکستان میں نئے پلانٹ کے آغاز کے بعد اسکے Stocks کی طلب بڑھی ہے.
Hubco اور BYD کے درمیان اشتراک ، ایک نئے دور کا آغاز.
دنیا کی معروف New Energy Vehicles بنانے والی کمپنی نے Hub Power Company کے ماتحت ادارے Mega Motors کے ساتھ شراکت داری کی ہے. تاکہ پاکستانی صارفین کو Electric اور Plugin Hybrid گاڑیوں کی رینج متعارف کرائی جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق اس Strategic Cooperation کا اعلان سب سے پہلے مارچ میں کیا گیا تھا. جس کا مقصد BYD کی جدید ترین NEV Technology کو ایسی مارکیٹ میں لانا ہے. جو Sustainable Transportation کے آپشنز میں تیزی سے دلچسپی رکھتی ہے.
BYD کی جنوبی ایشیائی ملک میں انٹری اس کی متاثر کن عالمی کارکردگی کے بعد ہوئی ہے. کمپنی نے 2022 اور 2023 میں دنیا کے سب سے زیادہ NEV فروخت کرنے والے کا اعزاز حاصل کیا ہے.
چینی کمپنی نے حال ہی میں اپنی 80 لاکھ Energy Vehicles کی تیاری کا جشن منایا. یہ سنگ میل مئی 2021 میں 1 ملین تک پہنچنے کے بعد صرف تین سالوں میں حاصل کیا گیا ہے.
پاکستان میں پیداواری پلانٹ کا قیام.
Hubco کی جانب سے Pakistan Stock Exchange میں دوران ٹریڈ شیئر کئے گئے سرکلر کے مطابق Chinese Electric Vehicles Company پاکستان میں ایک نیا پیداواری یونٹ قائم کرے گی. جس کا افتتاح 17 اگست کو کیا جائیگا.
توقع ہے کہ اس لانچ میں BYD کے جدید ترین ماڈلز کی ایک وسیع رینج پیش کی جائے گی. اور اس میں ایک جامع Charging Infrastructure تیار کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے. جو ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو بڑے پیمانے پر اپنانے کے لئے اہم ہے۔
اس منصوبے کو پاکستان کی Automotive Industry کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے. جو ممکنہ طور پر ملک کے Sustainable Development اہداف کی حمایت کرتے ہوئے جدید NEV Options کے ساتھ مارکیٹ کو نئی شکل دے گا.
معاشی ماہرین اس منصوبے کو جنوبی ایشیائی ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں . خیال رہے کہ Hubco پاکستان کے Power Sector میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے .
مارکیٹ کی صورتحال.
آج Pakistan Stock Exchange میں ملا جلا رجحان رہا. تاہم معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے ہی Hubco میں سرمایہ کاری کا رجحان ریکارڈ کیا گیا. جو کہ ایک موقع پر چھ ماہ کی بلند ترین سطح 148 پر پہنچ گیا. تاہم دن کے اختتام پر یہ 1 روپے 33 پیسے اضافے سے 144 روپے سے اوپر بند ہوا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔