MCB کی شیئر ویلیو میں اضافہ، Financial Results کا اجرا اور Dividend کا اعلان.
The Asset Composition remains heavily skewed towards Investments
MCB نے اپنی Credibility اور Shareholders کی توقعات کے مطابق Financial Results میں Interim Dividend کا اعلان کیا ہے جو فی Share 9 روپے ہے، یہ مالی سال 24 کے پہلے 6 ماہ میں اعلان کردہ فی Share 18 روپے کے علاوہ ہے۔توقعات سے مثبت Financial Results سامنے آنے پر اسکی شیئر ویلیو میں تیزی ریکارڈ کی گئی.
MCB کے توقعات سے مثبت Financial Results اور Balance Sheet
PSX کے ٹریڈنگ سیشن میں جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق Bank کا مالی سال 24 کے پہلے 9 ماہ میں Profit after Tax سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافے کے ساتھ 48.4 ارب روپے تک پہنچ گیا. جو کہ ایک گزشتہ کئی عشروں میں ایک Record ہے۔
Deposits میں اضافہ.
پہلے Half Year سے حکمت عملی میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے. اور کم یا بغیر لاگت کے Deposits منافع کی کہانی کا مرکزی حصہ بنے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ غیر بنیادی آمدنی اور دیگر اخراجات پر قابو بھی بھرپور مدد فراہم کر رہے ہیں۔ Assets کا جھکاؤ اب بھی بڑی حد تک Investment کی طرف ہے. جس میں زیادہ تر Government Bonds اور Bills شامل ہیں۔
بتاتے چلیں کہ Investment میں 258 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے. جس سے MCB کی تاریخ میں پہلی بار یہ حجم 1.5 ٹریلین روپے سے تجاوز کرگیا۔
Investment اور Deposits کا تناسب.
Investment اور Deposit کا تناسب 70 فیصد سے زیادہ ہے. جو جون کے اختتام سے معمولی کم ہے. لیکن دسمبر 2023 کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ یہ واضح نہیں کہ Assets کا یہ جھکاؤ Investment کی طرف ایک حکمت عملی ہے یا مجبوری. تاہم حکومت کی Borrowing Demand برقرار ہے. اگرچہ پہلے کی نسبت اس کسی حد تک کمی آئی ہے۔
Loans کے حجم میں اضافہ.
MCB کے جاری کردہ Financial Results کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے میں Loans میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے. جو بتدریج بحال ہوتی Economy اور Interest Rates میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ دسمبر 2023 کے مقابلے میں مجموعی Loans میں 102 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے. لیکن اس کے باوجود Loans اور Deposits کا تناسب صرف 33 فیصد پر رہا. جو 2024 کے بیشتر عرصے کے دوران نمایاں طور پر تبدیل نہیں ہوا۔
اس عرصے کے دوران Deposits کی مقدار 2 کھرب روپے سے تجاوز کرگئ.. جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 259 ارب روپے یا 14 فیصد زیادہ ہے۔ MCB نے Deposit Mix کے لحاظ سے دیگر Commercial Banks کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھائی. جس کا CASA Ratio قابل رشک ہے. اور اسے مزید بہتر بنا کر ستمبر 2024 کے آخر تک حیرت انگیز 97.2 فیصد تک پہنچا دیا ہے۔ موجودہ Deposits کا حجم 978 ارب روپے ہے. جو Deposit Base کا تقریباً نصف بنتا ہے۔
انتظامی اخراجات میں اضافہ.
جاری کردہ Financial Results اور Balance Sheet کے مطابق صنعتی رجحان کے برعکس، NPL کو 55 ارب روپے پر محدود رکھا گیا. اور Infection Ratio دسمبر 2023 سے 1 فیصد پوائنٹ سے زیادہ بہتر ہوا. اور سنگل ڈیجٹ میں رہا۔ MCB کے Operating Expenses سالانہ بنیاد پر 16 فیصد بڑھے. جو کہ بلند مہنگائی کی صورتحال اور Technology میں جاری سرمایہ کاری کی وجہ سے ہیں.
مالی سال 24 کی آخری سہ ماہی میں Assets کی تشکیل اور Deposit کی نمو کے لحاظ سے ممکن ہے کہ مالی سال 24 کے 9 ماہ کا خاکہ کچھ مختلف نظر آئے۔ MCB تمام Solvency Indicators پر محتاط رہتا ہے اور اس کی Balance Sheet پر کوئی داغ نہیں ہے۔ شیئر ہولڈرز نے Profit سے کافی فائدہ اٹھایا ہے، اس لیے اگر ایک سہ ماہی میں تھوڑی سی سست رفتاری بھی ہو تو اس کا کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
مارکیٹ کا ردعمل.
MCB کی Share Value مالی نتائج کے بعد بڑھ رہی ہے. سرمایہ کاروں کی نظر میں بینک کی مضبوط کارکردگی اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت علامت ہے۔
آج Balance Sheet جاری ہونے کے بعد MCB کی شیئر ویلیو میں تیزی ریکارڈ کی گئی. جو کہ 1 روپے 69 پیسے اضافے کے ساتھ 262 روپے 8 پیسے فی شیئر کی سطح پر آ گئی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔