New York City نے PIA کے Roosevelt Hotel کے ساتھ Lease Agreement ختم کر دیا!
Facing financial and political pressures, ending its role as a migrant shelter

New York City نے اچانک PIA کی ملکیت میں موجود Roosevelt Hotel کے ساتھ $220 Million کا Lease Agreement ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ وہی ہوٹل تھا جو حالیہ برسوں میں پناہ گزینوں کے لیے ایک عارضی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ تاہم، US President Donald Trump کے حامیوں کی جانب سےاس معاہدے پر شدید تنقید کے بعد، شہر کی انتظامیہ نے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایک تاریخی ہوٹل کا افسوسناک انجام.
Roosevelt Hotel کا شمار Manhattan کے سب سے مشہور ہوٹلوں میں ہوتا ہے۔ یہ 1924 میں کھولا گیا تھا اور اس کا نام امریکہ کے سابق صدر Theodore Roosevelt کے نام پر رکھا گیا تھا۔ لیکن 2020 میں جب Coronavirus Pandemic نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا. تو یہ ہوٹل بھی شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا اور بالآخر بند کرنا پڑا۔
تین سال بعد، New York City کی حکومت نے اس ہوٹل کو پناہ گزینوں کے لیے ایک عارضی پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کا معاہدہ کیا۔ یہ ایک بڑا فیصلہ تھا. کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں تارکینِ وطن اس ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔
سیاسی دباؤ اور معاہدے کا اختتام
لیکن یہ منصوبہ زیادہ دیر نہ چل سکا۔ Federal Government اور خاص طور پر سخت گیر Right-Wing گروپوں کے دباؤ کے بعد، Mayor Eric Adams نے اعلان کیا کہ اب یہ سہولت بند کی جا رہی ہے۔
یہاں تقریباً 1,025 Rooms تھے، جہاں ہزاروں افراد کو عارضی پناہ دی گئی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق، New York City اس منصوبے پر $200 Per Night کے حساب سے اخراجات کر رہی تھی. جو کئی ملین ڈالرز تک پہنچ گئے تھے۔
پناہ گزینوں کی آمد میں کمی
ایک اور اہم پہلو یہ بھی تھا کہ اب پناہ گزینوں کی آمد میں نمایاں کمی ہو رہی تھی۔ 2023 میں یہ تعداد 4,000 Per Week تک پہنچ گئی تھی. مگر اب یہ نمایاں طور پر کم ہو کر صرف 350 Migrants Per Week رہ گئی تھی۔
Roosevelt Hotel ایک ایسا مرکز بن چکا تھا جہاں 75% Migrants کا اندراج ہوتا تھا. لیکن اب جب حکومت کا ہنگامی ردِ عمل کامیاب ہو گیا ہے، تو Mayor Eric Adams نے اسے بند کرنے کا جواز پیش کیا. کہ اس سے شہر کے ٹیکس دہندگان کے کروڑوں ڈالرز بچائے جا سکیں گے۔
مستقبل کا سوال
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ Roosevelt Hotel کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ کیا یہ دوبارہ ایک روایتی ہوٹل کے طور پر کھلے گا. یا پھر Pakistan International Airlines (PIA) اسے فروخت کرنے پر غور کرے گی؟
یہ فیصلہ نہ صرف PIA کے مالی مستقبل پر اثر انداز ہوگا. بلکہ یہ دیکھنا بھی دلچسپ ہوگا کہ New York City کی انتظامیہ مستقبل میں پناہ گزینوں کے مسئلے سے کیسے نمٹے گی۔
Source: https://dps.psx.com.pk/
PIAA – Stock quote for Pakistan International Airlines Corp – Pakistan Stock Exchange (PSX)
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔