PIA کی شیئر پرائس 11 روپے سے تجاوز کر گئی ، Privatization Commission نے فروخت کیلئے اقدامات کی منظوری دے دی

Pakistani National Airlines conducted audit from EY Consultants of United Arab Emirates

PIA کی شیئر پرائس 11 روپے سے تجاوز کر گئی. آج Privatization Commission نے منعقد کردہ خصوصی اجلاس کے دوران قومی ایئر لائنز کی فروخت کیلئے اقدامات کی منظوری دے دی ہے ، جبکہ انتظامیہ نے کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے مالی معاملات بارے Audit Report متحدہ عرب امارات کی فرم EY Consults سے حاصل کی ہے .

PIA کی Share Price پر اثر انداز ہونے والے عوامل.

آج Privatization commission کے خصوصی اجلاس میں Director Aviation ایئر مارشل فرحت حسین  نے Caretaker Prime Minister انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں انھیں قطری حکام سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ائرپورٹس کی Privatization پر ہونے والی بات چیت کے نتائج بارے آگاہ کیا گیا ، انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں تمام آپریشنل معاملات طے کر لئے جائیں گے . جس کے بعد ادائیگیوں کا طریقہ کار طے کیا جائیگا . 

علاوہ ازیں Pakistan International Airlines کی انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق Federal Government  نے United Arab Emirates  کی EY Consultants Company  سے کمپنی  کے تمام مالی معاملات کی جانچ پڑتال کی ہے.

دوران اجلاس PIA کے لیے ایک قانونی منصوبے کی منظوری دی گئی.  جس کے تحت اسے  تقسیم کرکے فروخت کیا جائے گا۔

PIA کے عروج و زوال کا سفر.

Pakistan International Airlines گذشتہ ایک عشرے سے شدید مالیاتی خسارے کی شکار ہے۔ 1970ء کی دہائی میں دنیا کی بہترین ایئرلائن ہونے کا اعزاز کئی برسوں تک اپنے پاس رکھنے والی جنوبی ایشیائی ملک کی یہ فضائی میزبان سروس سفارشی بھرتیوں اور کرپشن کی نذر ایسے ہوئی کہ حالیہ عرصے میں اپنا معیار کھو بیٹھی اور اس پر تین بار Europe کیلئے آپریشنز پر پابندی عائد کی گئی۔

Government of Pakistan   کی طرف سے گزشتہ ماہ  جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق اسوقت قومی ایئرلائن 627 ارب روپے کی مقروض ہے۔ خیال رہے کہ اس کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 177 ارب روپے کے قریب ہے۔ اس طرح ہر سال Finance Division کو ریلوے اور اسٹیل مل کی طرح اربوں ڈالرز تنخواہوں کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔

IMF کے ساتھ Staff Level Agreement کی شرائط میں سے ایک شق یہ بھی ہے کہ کئی سالوں سے مسلسل خسارے کے شکار حکومتی اداروں کو Privatize کر دیا جائے گا۔ عالمی ادارے نے جن کمپنیوں کی نشاندہی کی تھی ان میں Steel Mills کے بعد دوسرا نمبر PIA کا تھا۔ قومی ادارہ گذشتہ سال بھی 5 سو ارب روپے خسارے میں رہا۔ 2008ء کے بعد جمہوری ادوار میں سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے اسٹیل ملز کی طرح PIA میں ہزاروں نان ٹیلنٹڈ افراد کو بھرتی کیا گیا۔ جن سے تنخواہوں کے حجم میں تو اضافہ ہوا لیکن اسکا شمار دنیا کی بدترین سروسز میں کیا جانے لگا۔

مارکیٹ کا ردعمل.

PIA کی شیئر ویلیو میں آج مسلسل دوسرے ہفتے  بھی تیزی کا رجحان نظر آیا۔ جو کہ 89 پیسے  اضافے سے 11 روپے 6 پیسے فی شیئر کی سطح پر آ گئی ۔ دن کے اختتام تک کمپنی میں 2 کروڑ 14 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا.

PIA کی شیئر پرائس 11 روپے سے تجاوز کر گئی ، Privatization Commission نے فروخت کیلئے اقدامات کی منظوری دے دی
PIAA Shares Price

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button