PRL کی اسٹاک ویلیو میں تیزی ، Aramco نے Gas and Oil Pakistan کے 40 فیصد شیئرز خرید لئے.

Leading Saudi Oil Giant invested more than 100 million dollars in Pakistan Stock Exchange

PRL کی اسٹاک ویلیو میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ، گزشتہ روز دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی Aramco  نے Gas and Oil Pakistan کے 40 فیصد شیئرز خرید لئے ہیں . خیال کیا جا رہا ہے کہ کہ ان کی مجموعی قدر 100 ملین ڈالرز سے زاید بنتی ہے . Aramco کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس  نے Pakistan Stock Exchange میں سرمایہ کاری کے ذریعے برادر ملک کی Retail Market میں قدم رکھ دیا ہے ، اس حجم میں آئندہ سال دو سے تین گنا اضافہ کیا جائیگا .

Aramco کی سرمایہ کاری PRL کی اسٹاک ویلیو پر کیسے اثر انداز ہوئی.؟

جاری بیان میں اعلان کیا کہ دنیا کی سب سے بڑی  Oil کمپنیوں میں شامل Aramco  نے کمپنی میں 40 فیصد شیئرز کے حصول کے لیے حتمی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ اگرچہ دونوں کمپنیوں نے اس معاہدے کی مالیت ظاہر نہیں کی، تاہم مستند ذرائع نے کا کہنا ہے کہ اس ٹرانزیکشن کی مالیت تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے۔

بتاتے چلیں کہ 2013 میں قائم کی جانیوالی Gas and Oil Company کا شمار ملک کے بڑے اداروں میں کیا جاتا ہے .

PRL کی اسٹاک ویلیو میں تیزی ، Aramco نے Gas and Oil Pakistan کے 40 فیصد شیئرز خرید لئے.
Aramco’s official Message

جس کے پاسس  ملک بھر Retail Outlets اور Oil and Gas Storage کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ معاہدہ SECP  کی منظوری سمیت کچھ دیگر قانونی کاروائیوں کے ساتھ مشروط ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیل Aramco کی Pakistani Fuel Industry میں پہلی انٹری ہے، کمپنی Global Market میں  اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

Aramco نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ یہ ڈیل اسے اپنی Energy Products کے لیے اضافی آؤٹ لیٹس حاصل کرنے کے قابل بنائے گا اور رواں سال فروری میں اس  کی جانب سے گاڑیوں کی Multinational کمپنی کے حاصل کردہ بین الاقوامی کاروبار کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ Saudi Oil Company پاکستانی کمپنی Oil and Gas Development Company کے ساتھ بھی Oil and Gas Exploration کے دس منصوبوں میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے . اس حوالے سے کی جانے والی بات چیت میں آئندہ ہفتے بڑا بریک تھرو متوقع ہے PRL دونوں پاکستانی کمپنیوں کی بڑی بزنس پارٹنر ہے . یہی وجہ ہے کہ کہ خبر سامنے آنے کے بعد اسکے اسٹاکس کی بڑے پیمانے پر خرید داری ریکارڈ کی جا رہی ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

آج PSX میں Pakistan Refinery Limited کی شیئر ویلیو 1 روپے 93 پیسے اضافے کے ساتھ 34 روپے 80 پیسے فی شیئر پر آ گئی ، ایک موقع پر یہ گزشتہ دو سال کے دوران اپنی بلند ترین سطح 34 روپے 80 پیسے تک پہنچ گئی تھی . اب تک اس کے 1 کروڑ 69 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے .

PRL کی اسٹاک ویلیو میں تیزی ، Aramco نے Gas and Oil Pakistan کے 40 فیصد شیئرز خرید لئے.
Pakistan Refinery Limited

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button