PSX میں ملا جلا رجحان، IMF معاہدے میں تاخیر اور سیاسی عدم استحکام

آج PSX میں ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں IMF معاہدے میں تاخیر اور سیاسی عدم استحکام ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے کی تمام پیشگی شرائط پوری کرنے اور متعلقہ قانون سازی کے باوجود معاشی امداد کا معاہدہ طے نہیں پایا۔ جس کے باعث کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کار انتہائی بے یقینی کے شکار ہوئے ہیں۔ جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں ماہ حکومتی بانڈز اور ٹی۔بلز میں خریداری نہیں ہوئی اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔

عالمی ادارہ پاکستان کیلئے اتنا سخت موقف کیوں اپنائے ہوئے ہے ؟

پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین مالیاتی بحران کا شکار ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر 1998ء کے بعد پہلی بار کم ترین سطح ہر ہیں۔ ایسے میں پاکستان IMF کے ساتھ دو ماہ سے مذاکرات کر رہا ہے لیکن ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر ادارہ بیرونی فائنانسنگ کی تحریری گارنٹیز چاہتا ہے۔ اس سے قبل اتنی سخت شرائط کبھی عائد نہیں کی گئیں۔ اس حوالے سے پاکستانی حکومت نے امریکہ، چین اور دیگر عالمی طاقتوں سے پروگرام کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیجنگ اور واشنگٹن نے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ لیکن اس کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

سیاسی عدم استحکام کے معاشی اثرات

اسوقت پاکستان سیاسی عدم استحکام کا بھی شکار ہے۔ ملک کی سب سے بڑی جماعٹ پاکستان تحریک انصاف اور مرکزی و صوبائی حکومتوں کے درمیان الیکشنز سمیت کئی اہم امور پر شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔ یہ صورتحال اسوقر انتہائی کشیدہ ہو گئی جب توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کیا گیا۔ سیاسی درجہ حرارت معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک سے اپنا سرمایہ بنگلہ دیش اور دیگر ہمسایہ ممالک منتقل کر رہی ہیں۔ جبکہ پاکستان کے تجارتی پارٹنرز بھی اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ردعمل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں سرمائے کے حجم اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور انڈیکس محدود رینج اپنائے ہوئے ہیں۔ KSE100 انڈیکس اسوقت 26 پوائنٹس اضافے سے 40945 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 40696 اور بلند ترین 40990 ہے۔ دوسری طرف KSE30 اسوقت 75 پوائنٹس تیزی سے 15118 پر آ گیا ہے۔ جبکہ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 14994 سے 15120 کے درمیان ہے۔

آج سرمایہ کاروں کی طرف سے فوڈز اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر میں خریداری کی جا رہی ہے۔ جبکہ شیئر مارکیٹ میں 290 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 85 فیصد ہیں۔ ان میں سے 145 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 129 میں کمی جبکہ 16 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button