پاکستانی اسٹاکس کی کارکردگی کا جائزہ۔

5 اکتوبر 2022: آج پاکستانی اسٹاکس کی قدر میں اضافے کا مسلسل تیسرا دن ہے۔ آج حصص ( Shares ) کی خرید و فروخت کے حجم کے لحاظ سے ابھی تک ورلڈ کال ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ (WTL ) سب سے نمایاں ہے جس کے 19 کروڑ سے زائد ریکارڈ حصص اب تک فروخت ہو چکے ہیں۔ اور اسکی فی حصص قیمت 9 پیسے اضافے کے ساتھ 1 روپے 72 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ ٹی۔آر۔جی (TRG ) 99 لاکھ سے زائد حصص کے لین دین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اسکی قدر بھی 6 روپے سے زائد اضافے کے ساتھ 140 روپے 47 پیسے پر آ گئی ہے۔ جی۔تھری ٹیکنالوجی کلاس بی ( GTECHBR ) آج 92 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ان کے علاوہ سلک بینک (SILK ), جی۔تھری ٹیکنالوجی ( GTECH ), فلائنگ سیمنٹ ( FLYNG ), کراچی الیکٹرک ( KEL ), ہیزکول لیمیٹڈ (HASCOL ), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP ) اور سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ) بھی سرمایہ کاری کے حجم ( Capitalization ) اور حصص کی تعداد ( Share Volume ) کے لحاظ سے نمایاں اسٹاکس میں شامل ہیں۔
سیکٹر پرفارمنس ( Sector Performance ) کے اعتبار سے سیمنٹ سیکٹر اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹرز سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں سب سے کامیاب رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button