Airlink کی اسٹاک ویلیو 3 سال کی بلند ترین سطح پر. Foreign Investment اور Export Orders

The Leading Communication Company got revenue of Rs.2 Billions during third quarter.

Airlink Communication  کی Stock Value میں تیزی نظر آ رہی ہے .   جس کی بنیادی وجہ Software Industry  کو ملنے والے آرڈرز اور Foreign Direct Investment ہیں . آج PSX کے اختتامی سیشنز  میں اسکی قدر 61 روپے 62 پیسے فی شیئر پر آ گئی . جو کہ  تین سالوں میں اسکی  بلند ترین سطح ہے.

 Airlink Communication کو ملنے والے Export Orders ریکارڈ سطح پر.

Airlink Communication کا شمار Pakistan کے نمایاں IT Exporters  میں کیا جاتا ہے۔ جس کی ٹارگٹ مارکیٹ  Australia اور United States ہے۔ جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں جاری ہونیوالے Financial Report میں بھی کمپنی کا کوارٹرلی ریونیو 2 ارب روپے سے زائد رہا جو کہ دوسرے کوارٹر کے دوران  1 ارب 25 کروڑ روپے رہا تھا.

معاشی ماہرین اسے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں خاصے حوصلہ افزاء رزلٹس قرار دے رہے ہیں۔ Pakistan Stock Exchange  میں جمع کروائے گئے Declaration کے مطابق گذشتہ سال کے اسی معاشی دورانئے کی نسبت EPS میں 5.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کیلئے کسی قسم کے Dividend کا اعلان نہیں کیا۔

کمپنی کا تعارف.

جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے کہ Air Link Communication ملک کی بہترین Technology companies میں شامل ہے۔ اسکا قیام 2014ء میں Companies Ordinance کے تحت عمل میں لایا گیا (جسے اب Companies Act 2017 کہا جاتا ہے) واضح رہے کہ Airlink کی تشکیل بطور Private Limited Company کی گئی تھی۔ تاہم 2019ء میں اسے Public Limited Company میں تبدیل کر دیا گیا۔ اور اسی سال اس نے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو Far East اور Australia  تک وسعت دی۔

اسوقت کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں میں IT Products کی درآمد و برآمد، ڈسٹری بیوشن سروسز کے علاوہ موبائل فونز ، ٹیبلیٹس، لیپ ٹاپس اور Artificial Intelligence based Automation کی سپلائی شامل ہیں۔

اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 8 ارب 60 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم اسکا Pakistan Stock Exchange میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 39 کروڑ 52 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے Free Float کیلئے 9 کروڑ 88 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے کمپنی کی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایئر لنک کمیونیکیشن لیمیٹڈ کا ہیڈ آفس کوٹ لکھپت، لاہور میں ہے۔

یہ ان متحرک اسٹاکس میں شامل ہے جنہیں Intra Day اور Holdings، دونوں طرح کی ٹریڈ کیلئے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 17 روپے 95 پیسے سے 61.22 کے درمیان رہی۔ موجودہ لیول کو اسکی طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

Airlink نے آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 57 روپے 49 پیسے سے کیا۔ اسکی کم ترین سطح 56 روپے 50 پیسے تھی   جبکہ بلند ترین 61 روپے 22 پیسے رہی۔ آج مجموعی طور پر اس میں 1 کروڑ 48 لاکھ 61 ہزار شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اسکے سرکٹ بریکرز کا جائزہ لیں تو اپر کیپ 61 روپے 22 پیسے اور لوئر لاک 52 روپے 68 پیسے کی سطح ہے۔

Airlink کی اسٹاک ویلیو 3 سال کی بلند ترین سطح پر. Foreign Investment اور Export Orders
Airlink Communication

آج یہ اپنی تمام  Moving Averages سے اوپر آ گیا.  جس سے اسکا مجموعی منظرنامہ مثبت ہو گیا ہے ۔ اسکی مزاحمتی حدیں  61.40 ، 61.80 اور 62.20 ہیں جبکہ سپورٹ لیولز   61.10 ، 60.80 اور 60.50 ہیں. موجودہ سطح پر Holding کے ساتھ 15 سے 20 روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button