ایئرلنک کمیونیکیشن لیمیٹڈ، تیزی کا رجحان جاری
ایئرلنک کمیونیکیشن لیمیٹڈ میں آج بھی تیزی کا رجحان جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجہ عالمی ٹیکنالوجی اسٹاکس کی طلب میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ واضح رہے کہ ایئرلنک کمیونیکیشن کا شمار پاکستان کے لیڈنگ آئی۔ٹی پروڈکٹس کے برآمد کنندگان میں کیا جاتا ہے۔ جس کی ٹارگٹ مارکیٹ یورپ، آسٹریلیا اور امریکہ ہے۔ جبکہ رواں ماہ کے وسط پر جاری ہونیوالے معاشی نتائج میں بھی کمپنی کا کوارٹرلی ریونیو 90 کروڑ روپے سے زائد رہا۔
اگرچہ یہ گذشتہ کوارٹر کی نسبت 3 فیصد کم ہے تاہم معاشی ماہرین اسے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں خاصے حوصلہ افزاء رزلٹس قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن کے مطابق گذشتہ سال کے اسی معاشی دورانئے کی نسبت EPS میں 8.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کیلئے کسی قسم کے Dividend کا اعلان نہیں کیا۔
ایئرلنک کمیونیکیشن کا تعارف
ایئرلنک کمیونیکیشن لیمیٹڈ کا شمار ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی بہترین کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ اسکا قیام 2014ء میں کمپنیز آرڈینینس 1984 کے تحت عمل میں لایا گیا (جسے اب کمپنیز ایکٹ 2017 کہا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ایئر لنک کی تشکیل بطور پرائیویٹ لیمیٹڈ کمپنی کی گئی تھی۔ تاہم 2019ء میں اسے پبلک لیمیٹڈ کمپنی کے میں تبدیل کر دیا گیا۔
کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی مصنوعات کی درآمد و برآمد، ڈسٹری بیوشن سروسز کے علاوہ موبائل فونز ، ٹیبلیٹس، لیپ ٹاپس اور آرٹیفیشل انٹیلی جینس بیسڈ آٹومیشن کی فراہمی شامل ہیں۔
اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 8 ارب 60 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم اسکا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 39 کروڑ 52 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کیلئے 9 کروڑ 88 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے کمپنی کی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایئر لنک کمیونیکیشن لیمیٹڈ کا ہیڈ آفس کوٹ لکھپت، لاہور میں ہے۔
یہ ان متحرک اسٹاکس میں شامل ہے جنہیں انٹرا ڈے اور ہولڈنگ، دونوں طرح کی ٹریڈ کیلئے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 17 روپے 97 پیسے سے 47.59 کے درمیان رہی۔ موجودہ لیول کو اسکی طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئے بہترین اینٹری لیول قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
ایئرلنک کمیونیکیشن لیمیٹڈ نے آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 20 روپے 70 پیسے کی سطح سے کیا۔ اسکی کم ترین سطح 20 روپے 53 پیسے جبکہ بلند ترین 21 روپے 70 پیسے رہی۔ جبکہ اسوقت تک 60 لاکھ 69 ہزار شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اسکے سرکٹ بریکرز کا جائزہ لیں تو اپر کیپ 21 روپے 97 پیسے اور لوئر لاک 18 روپے 91 پیسے کی سطح ہے۔ آج ایئرلنک کمیونیکیشن نے ابتدائی سیشن کے دوران ہی اپر کیپ کر لیا تھا۔
آج یہ اپنی 20 روزہ Moving Average کے بالکل قریب آ گیا ہے جو کہ 22.10 ہے۔ سوموار کو ممکنہ طور پر ایئرلنک کمیونیکیشن یہ سطح عبور کر سکتا ہے۔ جبکہ طویل المدتی 200 روزہ اوسط سے یہ 35 فیصد نیچے ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 21.80, 21.20 اور 20.80 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 22.10, 22.40 اور 22.80 ہیں
تیسرا سپورٹ لیول بریک ہونے پر یہ بیئرش جبکہ دوسری مزاحمت عبور کرنے پر Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ جس سے اوپر کے لیولز کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائے گی۔ موجودہ سطح پر Holding کے ساتھ 15 سے 20 روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔