سیم بینکمین فرائڈ کی ضمانت مسترد ، طویل سزا کا امکان۔

دوران ٹرائل جیل میں ہی رکھنے کے احکامات ۔

سیم بینکمین فرائڈ کی ضمانتی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ نیویارک کی عدالت نے انہیں دوران ٹرائل جیل میں ہی رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ FTX Gate Scandal کے مرکزی کردار کو طویل عرصہ قید کی سزا سنائے جانے کا خدشہ ہے۔

کاروائی کے دوران جج کے سخت سیم بینکمین فرائڈ کے بارے میں سخت ریمارکس

آج عدالتی کاروائی کے آغاز میں سیم بینکمین کے وکلاء نے درخواست کی کہ انکے کلائنٹ طویل عرصے سے جیل میں ہیں۔ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے اوپر شہر سے باہر نہ جانے کی پابندی عائد کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ مزید برآں وہ ہر پیشی پر بروقت پہنچیں گے۔ اس لئے انہیں عارضی ریلیف دیا جائے۔

دوران سماعت وکلاء صفائی کے ساتھ عدالتی لیب و لہجہ خاصا سخت تھا . ایک موقع پر جج نے کہا کہ کیا ملزم کسی اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کرنے کے لئے باہر جانا چاہتے ہیں . یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ US SEC کے پینل نے انکی ضمانت کی سخت مخالفت کی اور انھیں حفاظتی تحویل میں ہے رکھنے کے حق میں دلائل دئیے .

منی لانڈرنگ کے ملزم کسی رعایت کے  مستحق نہیں

ڈسٹرکٹ جج نے یہ کہہ کر FTX کے سابق چیف ایگزیکٹو کی Bail Application مسترد کر دی کہ وہ عدالت کو اس پوائنٹ پر متفق نہیں کر سکے کہ انہیں کیوں ریلیف دیا جائے جبکہ ان پر دھوکہ دہی ، غبن اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات ہیں۔ عدالت سمجھتی ہے کہ ایسے افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button