US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام . Federal Reserve کے بیانات اور Advanced GDP

Markets remained cautious ahead of US Inflation data, US National Income lifted demand for equities

Rates Cut Policy پر غیر یقینی صورتحال اور Federal Reserve کے بیانات سے انکو ملنے والی تقویت سے US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا. Markets میں رسک فیکٹر اتنا مضبوط ہے کہ گزشتہ روز توقعات سے مثبت US Advanced GDP Data کا بھی بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کیا جا سکا.

US Advanced GDP Data کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار.

US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں GDP کی شرح 2.8 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.0 فیصد پیشگوئی کر رہے  تھے . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ دو ہفتے قبل جاری ہونیوالی پہلی ریڈنگ  کے ساتھ کریں تو اسکی سطح 1.7 فیصد رہی.

اگر رپورٹ کے دیگر حصّوں کا جائزہ لیں تو Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور Inflation  میں کمی ظاہر ہو رہی ہے.

GDP Deflator میں کمی واقع ہوئی ہے. اسکی سطح 3.1 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 3.2 تھیں.

گزشتہ دو سالوں کے دوران یہ پہلی رپورٹ ہے جس میں National Income کا تخمینہ 3 فیصد سے زائد رہا ، تاہم Rates Cut Policy پر آنیوالے بیانات سے اسکا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کیا جا سکا.

US PCE Price Index کے انتظار میں سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

US PCE Report آج جاری کی جائے گی۔ ۔ U.S Bureau of Economic Analysis یعنی امریکی معاشی تجزیاتی بیورو عالمی معیاری وقت کے مطابق 13.30 پر یہ رپورٹ جاری کرے گا۔

یہ ڈیٹا  Consumer Price Index کی طرح انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جس سے  صارفین کی Cost of living اور قوت خرید کا تعین کیا جاتا ہے۔

US PCE Report اس لحاظ سے بھی اہم ہے.  کہ US Monetary Policy متعین کرنے کیلئے یہ Federal Reserve کا ترجیحی گیج ہے۔

رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے. اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔  فیڈرل ریزرو  اور  جیروم پاول Inflation کی حقیقی صورتحال جانچنے کیلئے  اس پر انحصار کریں گے.

US Stocks کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن بھر اتار چڑھاؤ جاری رہا. تاہم معاشی سرگرمیاں مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئیں. جس کے نتیجے میں انڈیکس 81 پوائنٹس اضافے سے 39935 پر بند ہوئیں. جبکہ مارکیٹ میں 31 کروڑ 33 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا.

US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام . Federal Reserve کے بیانات اور Advanced GDP
Dow Jones Industrial Average Composite Index.

دوسری طرف Nasdaq100 میں معاشی سرگرمیاں 201 پوائنٹس مندی کے ساتھ 18830 پر بند ہوئیں۔ اسکی کم ترین سطح 18815 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 26 کروڑ 13 لاکھ رہا.

US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام . Federal Reserve کے بیانات اور Advanced GDP
Nasdaq100 as on 26th July 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button