Saudi Albaik کی Pakistan میں توسیع: تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع
Fast-food giant is set to launch in Pakistan, strengthening economic ties

Pakistan کے Federal Minister for Commerce, جمال کمال خان نے جدہ میں اہم تجارتی اور سرمایہ کاری اجلاسوں میں شرکت کی. جہاں Saudi Albaik نے پاکستان میں اپنی توسیع کی یقین دھانی کروائی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ عمل آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی جنوبی ایشیائی ملک میں اس کی شاخیں کھولی جائیں گی اور کمپنی Pakistan Stock Exchange میں بہت جلد لسٹ کروائی جائیگی.
یہ اجلاس جدہ میں منعقدہ پہلے "Made in Pakistan” Exhibition کے دوران ہوا. جس میں Business Collaborations، Investment Opportunities اور سعودی برانڈز کے PSX میں داخلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Pakistan میں سرمایہ کاری کے مواقع
ایک اہم اجلاس میں، Jam Kamal Khan نے سعودی تاجروں کو Pakistan میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے توانائی، زراعت، IT, صحت، Infrastructure اور Consumer Goods جیسے شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کیا۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی. کہ Pakistan کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22% اضافہ ہوا ہے. جو $700 ملین تک پہنچ گئی ہیں۔ مزید برآں، پاکستانی حکومت نے سرمایہ کاروں کے لیے Tax Exemptions، Investor Protection Laws اور 24 کروڑ افراد پر مشتمل مارکیٹ تک رسائی جیسے اقدامات کیے ہیں. جو سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ماحول فراہم کرتے ہیں۔
Saudi Albaik کی توسیع اور پاکستانی مارکیٹ
جدہ کے دورے کے دوران، وزیر تجارت نے Saudi Albaik کے مالک Rami Abu Ghazala سے خصوصی ملاقات کی. اور Albaik Operations کا معائنہ بھی کیا۔ ملاقات میں پاکستانی ملازمین سے گفتگو کے دوران، وزیر نے ان کے کردار کو سراہا اور پاکستان میں برانڈ کی آمد کو خوش آئند قرار دیا۔
"Saudi Albaik” نے تصدیق کی کہ پاکستان میں اس کی توسیع کا معاہدہ مکمل ہو چکا ہے. اور جلد ہی نئی شاخیں کھولی جائیں گی۔ اس سے نہ صرف Job Opportunities میں اضافہ ہوگا. بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
پاکستانی ٹریڈرز کے لیے نئی راہیں
وزیر تجارت نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کی. اور ان کے سعودی معیشت میں دیرینہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا. کہ گزشتہ پانچ سالوں میں 1.7 ملین پاکستانی سعودی عرب گئے. جو کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے سب سے مقبول منزل ہے۔
مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں سعودی عرب سے Pakistan کو $7.4 بلین کی ترسیلات زر موصول ہوئیں. جو دونوں ممالک کے مضبوط مالی تعلقات کی عکاسی کرتی ہیں۔ جدہ میں قائم Pakistan Investor Forum نئے سرمایہ کاروں کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے. اور Pakistan-Saudi Business Collaborations کو مزید فروغ دے رہا ہے۔
وزیر تجارت Jam Kamal Khan کی جدہ میں ملاقاتیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک بڑا قدم ثابت ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پر Saudi Albaik کی پاکستان میں آمد، سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور باہمی تجارت کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
پاکستانی معیشت میں سعودی دلچسپی، تجارتی حجم میں اضافے اور نئی Business Partnerships کے باعث دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونے جا رہے ہیں. جو مستقبل میں مزید ترقی اور مواقع فراہم کریں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔