Airlink Communication کی Shares value میں تیزی ، Foreign Investment اور Export Orders

The Company got Software Export orders worth $2 billions during last Financial Quarter.

Airlink Communication  کی Stock Value میں تیزی نظر آ رہی ہے .   جس کی بنیادی وجہ Software Industry  کو ملنے والے آرڈرز اور Foreign Direct Investment ہیں . آج PSX کے وسطی سیشنز میں اسکی قدر 50 روپے 54 پیسے فی شیئر پر آ گئی . جو کہ  اسکی بلند ترین سطح ہے.

 Airlink Communication کو ملنے والے Export Orders ریکارڈ سطح پر.

Airlink Communication کا شمار پاکستان کے نمایاں IT Exporters  میں کیا جاتا ہے۔ جس کی Target Market Europe ، Australia اور United States ہے۔ جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں جاری ہونیوالے معاشی نتائج میں بھی کمپنی کا کوارٹرلی ریونیو 2 ارب روپے سے زائد رہا جو کہ جولائی سے اگست کے درمیان 1 ارب 25 کروڑ روپے رہا تھا.

معاشی ماہرین اسے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں خاصے حوصلہ افزاء رزلٹس قرار دے رہے ہیں۔ Pakistan Stock Exchange  میں جمع کروائے گئے Declaration کے مطابق گذشتہ سال کے اسی معاشی دورانئے کی نسبت EPS میں 8.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کیلئے کسی قسم کے Dividend کا اعلان نہیں کیا۔

کمپنی کا تعارف.

جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے کہ Air Link Communication ملک کی بہترین Technology companies میں شامل ہے۔ اسکا قیام 2014ء میں Companies Ordinance کے تحت عمل میں لایا گیا (جسے اب Companies Act 2017 کہا جاتا ہے) واضح رہے کہ Airlink کی تشکیل بطور Private Limited Company کی گئی تھی۔ تاہم 2019ء میں اسے Public Limited Company میں تبدیل کر دیا گیا۔ اور اسی سال اس نے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو Far East اور Australia  تک وسعت دی۔

اسوقت کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں میں IT Products کی درآمد و برآمد، ڈسٹری بیوشن سروسز کے علاوہ موبائل فونز ، ٹیبلیٹس، لیپ ٹاپس اور Artificial Intelligence based Automation کی فراہمی شامل ہیں۔

اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 8 ارب 60 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم اسکا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 39 کروڑ 52 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے Free Float کیلئے 9 کروڑ 88 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے کمپنی کی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایئر لنک کمیونیکیشن لیمیٹڈ کا ہیڈ آفس کوٹ لکھپت، لاہور میں ہے۔

یہ ان متحرک اسٹاکس میں شامل ہے جنہیں Intra Day اور Holdings، دونوں طرح کی ٹریڈ کیلئے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 17 روپے 95 پیسے سے 54.54 کے درمیان رہی۔ موجودہ لیول کو اسکی طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

Airlink نے آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 23 روپے پیسے سے کیا۔ اسکی کم ترین سطح بھی یہی تھی جبکہ بلند ترین 23 روپے 50 پیسے رہی۔ جبکہ اسوقت تک 15 لاکھ 31 ہزار شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اسکے سرکٹ بریکرز کا جائزہ لیں تو اپر کیپ 24 روپے 62 پیسے اور لوئر لاک 21 روپے 18 پیسے کی سطح ہے۔

Airlink Communication کی Shares value میں تیزی ، Foreign Investment اور Export Orders
Airlink Communication

آج یہ اپنی تمام  Moving Averages سے اوپر آ گیا.  جس سے اسکا مجموعی منظرنامہ مثبت ہو گیا ہے ۔ اسکے سپورٹ لیولز  50.20 ، 49.80 اور 49.20 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 51.30 ،  50.90 اور 51.70 ہیں

تیسرا سپورٹ لیول بریک ہونے پر یہ Bearish جبکہ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر یہ انتہائی  Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ جس سے اوپر کے لیولز کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائے گی۔ موجودہ سطح پر Holding کے ساتھ 15 سے 20 روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button