Shell Pakistan Limited سے Wafi Energy Pakistan تک: نام کی تبدیلی اور کاروباری اثرات

SECP approved latest initiative taken by leading Energy Supply Company

Shell Pakistan Limited نے اپنا نام تبدیل کرکے Wafi Energy Pakistan رکھ لیا ہے۔ یہ تبدیلی 13 جنوری 2025 یعنی گزشتہ روز سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔

Shell Pakistan Limited سے Wafi Energy Pakistan تک.

یہ فیصلہ Securities And Exchange Commission Of Pakistan (SECP) کے تحت ہوا. جس نے کمپنی کو نام کی تبدیلی کے لیے Certificate Of Incorporation جاری کیا۔ Pakistan Stock Exchange (PSX) کو ایک نوٹس میں مطلع کیا گیا کہ Shell Pakistan Limited کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب یہ کمپنی Wafi Energy Pakistan کے نام سے جانی جائے گی۔

Shell Pakistan Limited's news circular in PSX.
Shell Pakistan Limited’s news circular in PSX.

کاروباری ملکیت میں تبدیلی

یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب Wafi Energy Holding Limited نے Shell Pakistan کے 22,165,837 شیئرز حاصل کیے. جو کمپنی کے کل سرمایہ کا تقریباً 10.36% بنتے ہیں۔ مزید برآں، جولائی 2024 میں سعودی گروپ Asif Holding نے 165,700,304 (77.42%) شیئرز  خرید کر کمپنی پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

اب Wafi Energy Holding Limited کے پاس Shell کے 187,866,141 شیئرز  ہیں. جو کمپنی کے کل سرمایہ کا 87.78% ہیں۔

کاروباری ملکیت میں تبدیلی

یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب Wafi Energy Holding Limited نے Shell Pakistan کے 22,165,837 عام شیئرز حاصل کیے. جو کمپنی کے کل سرمایہ کا تقریباً 10.36% بنتے ہیں۔ مزید برآں، جولائی 2024 میں سعودی گروپ Asif Holding نے 165,700,304 (77.42%) حصص خرید کر کمپنی پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

اب Wafi Energy Holding Limited کے پاس Shell کے 187,866,141 عام حصص ہیں. جو کمپنی کے کل سرمایہ کا 87.78% ہیں۔

اثرات اور مستقبل کی حکمت عملی

نام کی تبدیلی کے باوجود، کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس کے موجودہ Business Operations جاری رہیں گے۔ Parent Company Shell Petroleum Company Limited نے اپنی شیئر ہولڈنگ ختم کر دی ہے، جس کے بعد سرمایہ کاری کا عمل مکمل ہوا۔

Companies Act 2017 کے تحت، Shell Pakistan کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 90 دن تک تمام دفاتر، دستاویزات، اور نوٹسز پر پرانے اور نئے نام کا ذکر کرے۔

Shell Pakistan Limited سے Wafi Energy Pakistan میں تبدیلی کمپنی کے Ownership Structure اور کاروباری شناخت کے نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ قدم مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید وسعت دے گا اور کمپنی کے Operational Goals کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔

مارکیٹ کا ردعمل.

حالیہ پیشرفت سامنے آنے کے بعد Shell Pakistan کی Share Value میں تیزی ریکارڈ کی گئی. جو کہ سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا رہا. کاروباری دن کے اختتام پر یہ 6 روپے 57 پیسے اضافے سے 210 روپے 52 پیسے کی سطح پر آ گیا. آج اس میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا.

Shell Pakistan Limited as on 14th January 2025
Shell Pakistan Limited as on 14th January 2025

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button